تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 106 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 106

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم 1+4 احسن الجزاء۔تمام کارکنان کو حضور انور کی طرف سے محبت بھر اسلام۔حسب ارشادر پورٹ کی رسیدگی سے مطلع کر رہا ہوں۔“ (لندن ۱۳ اگست ۲۰۰۱ء) آپ کی طرف سے ارسال کردہ رپورٹ ماہ اکتوبر ۲۰۰۱ ء حضور انور نے ملاحظہ فرمالی ہے اور ساری کارکردگی کے بابرکت ہونے اور کارکنان کے اخلاص، ایمان اور کام کے لئے دعا کی ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔حضور انور کی طرف سے سب معاونین کو محبت بھر اسلام۔“ (لندن ۱۸ جنوری ۲۰۰۲ء) (۹) آپ کی طرف سے رپورٹ کارگزاری بحوالہ ۲۰۰۲-۰۱ - ۳۰۱/۱۰ موصول ہوئی۔بعد ملاحظہ حضور انور نے آپ اور آپ کی ٹیم کو اپنی قیمتی مقبول دعاؤں سے نوازا ہے اور مساعی کے نیک نتائج کے لئے دعا کی ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء (لندن ۳ فروری ۲۰۰۲ء)