تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 93
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۹۳ مکرم مرزا نصیر احمد صاحب، مکرم فضل احمد شاہد صاحب، مکرم جمال الدین شمس صاحب، مکرم لطیف احمد کاہلوں صاحب ، مکرم عبدالوہاب شاہد صاحب ہمکرم مولانا بشیر احمد قمر صاحب، مکرم مبارک احمد ظفر صاحب اور مکرم عبدالرشید رازی صاحب وغیرہ نے تقاریر کیں۔حلقہ جات دار النصر، دارالیمن اور دار الصدر ربوہ کا اجتماع مورخہ ۶ استمبر ۲۰۰۱ء کو صدر بلاک الف وب کے اجتماعات علی الترتیب بیت الانوار دار الصدر شمالی اور بیت محمود دار الصدر جنوبی اور ۱۳ستمبر کو نصر اور یمن بلاک کے اجتماعات بیت احمد دار النصر وسطی اور بیت الحمد دارالیمن وسطی میں زیر صدارت مکرم مولانا محمد صدیق شاہد گورداسپوری صاحب زعیم اعلیٰ ربوہ اور مکرم لطیف احمد کاہلوں صاحب نائب زعیم اعلیٰ ربوہ منعقد ہوئے۔مکرم مولا نا صدیق احمد منور صاحب، مکرم عبدالوہاب شاہد صاحب ، مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب قائد اشاعت ،مکرم میر عبدالباسط صاحب نائب ناظر دعوت الی اللہ مکرم نصیر احمد چوہدری صاحب منتظم عمومی ربوہ ، مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ اور مکرم نائب زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ نے خطاب کیا۔مجموعی حاضری تین سونوے رہی۔ہفتہ تربیت مورخہ ۷ تا ۱۳ ستمبر ۲۰۰۱ء مقامی طور پر ربوہ میں ہفتہ تربیت منایا گیا۔جبکہ مرکزی سطح پر یہ عشرہ ۲۱ تا ۳۰ ستمبر منایا گیا۔میڈیکل کیمپس مجلس مقامی مجلس ربوہ کی طرف سے ۲۰۰۱ء میں حلقہ جات دار الرحمت وسطی ، دار النصر شرقی ، دارالعلوم جنوبی، ناصر آباد شرقی، دار الرحمت شرقی ب ، دار الفتوح، دار الرحمت غربی، دارالبرکات، گولبازار، بیوت الحمد، فیکٹری ایریا، احمدنگر، دار الصدر شرقی ب عقب ،ہسپتال، دار الصدر جنوبی ، چک نمبر ۴۶ جنوبی سرگودھا ، کوٹ شاہ عالم ، چک نمبر ۱۵۷ متصل امین پور بنگلہ ، موضع یارے کے کانڈی وال ، ڈنگہ نز د لالیاں ، کالووال ، کالونی سلطان بھٹی ، ٹھٹھ غلام، طالب والا ، جبو کہ ، چک نمبر ۴۲ فیصل آباد ، چک نمبر ۵۴ جنوبی سرگودھا، چک نمبر ۴۸ جنوبی سرگودھا، گنڈا سنگھ والا ، بگھی والا ، چک نمبر ۱۳۳ جڑانوالہ، احمد آباد، جھنگ روڈ منگوانہ، بر جی ، جھوک ملیاں، چک نمبر ۳۵ جنوبی سرگودھا، چک نمبر ۳۸ جنوبی سرگودھا، عنایت پور بھٹیاں ، ڈ اور ٹھٹھہ کالووالا ، کے مقامات پر اڑسٹھ طبی کیمپ لگائے۔