تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 88 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 88

ΑΛ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم اور ان کی غمی اور خوشی میں شریک ہوتیں۔گھر کے خادموں کے ساتھ بھی احسن سلوک تھا۔اُن کی خور و نوش میں اپنے بچوں جیسا سلوک کرتیں۔آپ کا انداز تربیت بہت عمدہ تھا۔بچوں کو خود قرآن کریم پڑھایا اور ابتداء سے ہی ان میں نماز با جماعت اور خدمت دین کا شوق پیدا کیا۔اراکین مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان محترمہ صاحبزادی صاحبہ کے وصال پر اپنے محبوب امام حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالی ، دیگر افراد خاندان اور مرحومہ کے جملہ عزیز وا قارب خصوصاً محترم سید داؤد مظفر شاہ صاحب اور بیٹوں بیٹیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔آمین ہم ہیں اراکین مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان ربوہ۔“ اس کے علاوہ مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ نے بھی قرار داد تعزیت منظور کی۔11 تربیتی اجتماع نصیر آبا در بوه بیت العزیز نصیر آباد عزیز میں بعد نماز مغرب ۲۷ / جولائی ۲۰۰۱ء کو ایک تربیتی اجتماع ہوا۔جس کی صدارت مکرم لطیف احمد صاحب کا ہلوں نائب زعیم اعلی مجلس مقامی نے کی۔کارروائی کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا۔مکرم منتظم صاحب عمومی نے اس جلسہ کی غرض و غایت بیان کی۔پھر مکرم مولا نا فضل احمد صاحب شاہد مربی سلسلہ نے ”حصول تقویٰ کے ذرائع “ پر تقریر کی جس میں انہوں نے قرآن کریم کی صلى الله آیات ، احادیث النبی ﷺ اور ملفوظات حضرت مسیح موعود سے ان ذرائع پر روشنی ڈالی۔مکرم مولانا صدیق احمد منور صاحب مربی سلسلہ نے آنحضرت ﷺ کا طریق دعوت الی اللہ کے موضوع پر نصف گھنٹہ خطاب کیا۔مربی صاحب موصوف نے آنحضرت ﷺ کی سیرۃ مبارکہ سے دعوت الی اللہ کے واقعات سے مدل طور پر اس موضوع کو بیان کیا۔مکرم لطیف احمد صاحب کا ہلوں نے اختتامی خطاب میں دوستوں کو سیرت رسول کی روشنی میں قیام نماز کی طرف خصوصی توجہ دینے کی تاکید کی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ جلسہ بہت کامیاب رہا اور طاہر آباد بلاک کے ایک سو پندرہ انصار، پینتیس خدام اور پچیس اطفال نے شمولیت اختیار کی۔