تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 86 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 86

۸۶ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم مقام پکنک نہایت خوبصورت کھلی فضا رکھتا ہے۔شاملین ایسی جگہ پنک کے انتظام پر خوشی اور مسرت کا اظہار کر رہے تھے۔پروگرام کے مطابق سب سے پہلے احباب کو موسمی پھل آم اور دودھ کی لسی پیش کی گئی اس کے بعد زعماء کرام اور مجلس عاملہ اور بلاک لیڈرز کی دو ٹیمیں بنا کر رسہ کشی کا مقابلہ کروایا گیا۔بعد ازاں نماز مغرب اور عشاء ادا کی گئیں۔اس کے بعد ایک اور تفریحی پروگرام منعقد ہوا جس میں بیت بازی، شاعری اور لطائف پیش کئے گئے۔مکرم لئیق احمد عابد صاحب اور مکرم ملک منصور احمد عمر صاحب نے اس مجلس کو کشت زعفران بنادیا۔آخر میں حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔اور دعا کے ساتھ دس بجے شب احباب کو الوداع کیا گیا۔10 کی گلشن جامی کراچی کا ایک روزہ سالانہ تربیتی اجتماع مورخہ ۱۵ار جولائی ۲۰۰۱ء مجلس گلشن جامی کراچی کا ایک روزہ تربیتی اجتماع بمقام بیت الحمد منعقد ہوا جس کا افتتاح مکرم چوہدری عبدالغنی صاحب نائب امیر جماعت کراچی نے کیا۔اجلاس دوم مکرم قریشی محمود احمد صاحب ناظم ضلع ، اجلاس سوئم مکرم سید نعیم احمد شاہ صاحب صدر جماعت گلشن جامی جبکہ اختتامی اجلاس مکرم نعیم احمد خان صاحب ناظم علاقہ سندھ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجتماع میں علمی و ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔اس اجتماع میں انصار چھیالیس انصار نے شمولیت کی۔انصار اللہ ربوہ کا مقابلہ تیرا کی شعبہ صحت جسمانی مقامی کے زیر انتظام ۱۵ / جولائی ۲۰۰۱ء کو سوئمنگ پول ربوہ میں تیرا کی کے مقابلے ہوئے۔جن میں صف اول کے اٹھارہ اور صف دوم کیتیر ہ انصار نے حصہ لیا۔تقریب تقسیم انعامات: اختتامی تقریب مکرم مولانا صدیق احمد منور صاحب کی تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوئی۔بعدہ مہمان خصوصی محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس نے اعزاز پانے والے انصار میں انعامات تقسیم فرمائے۔محترم صاحبزادہ صاحب موصوف نے ان مقابلوں کے انعقاد پر اظہار خوشنودی کرتے ہوئے فرمایا کہ ایسے مقابلے جاری رہنے چاہئیں۔مختصر خطاب کے بعد آپ نے دعا کروائی۔جس کے بعد مہمانوں اور کھلاڑیوں کو مجلس مقامی کی طرف سے مشروبات پیش کئے گئے۔انعقاد کے سلسلہ میں مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان اور عملہ سوئمنگ پول نے خصوصی تعاون کیا۔