تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 85 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 85

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم دواشعار یہ تھے۔شیں ۸۵ بتاؤں راز کیا ہے کیا ہے فراز کیا ہے سکے اس مانگتا ہوں جو میں ایک ہی در ނ آشنا ہوں آخر میں مکرم قریشی عبدالجلیل صادق صاحب قائد ذہانت و صحت جسمانی نے مکرم صدر صاحب مجلس کی اس پکنک میں خاص دلچسپی اور دلجوئی فرمانے کا شکریہ ادا کیا۔موصوف کے یہ جذبات تشکر انگریزی زبان میں ڈھلے خلوص و محبت کو ظاہر کر رہے تھے۔انہوں نے مہمانانِ خصوصی ، اراکین اور ڈیوٹی پر مامور احباب خصوصاً سید قاسم احمد شاہ صاحب اور ان کے سب معاونین کا شکریہ ادا کیا۔اس کے بعد محترم ناظر صاحب اعلیٰ نے دعا کروائی اور سب احباب ساڑھے نو بجے شب واپس ہوئے۔9 دفتری کمپیوٹر سسٹم کی Upgrading اجلاس مجلس عاملہ میں ، جو ۲۶ جون ۲۰۰۱ء کو منعقد ہوا صد محترم کی ہدایت پر مکرم مرزا فضل احمد صاحب (وکیل المال ثانی) نے دفتر کے کمپیوٹر سسٹم کے بارہ میں تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے مجلس عاملہ کے اراکین کو بتایا کہ اس سسٹم کو صحیح طریق پر چلانے کے لئے ایک نئے کمپیوٹر کی ضرورت ہے۔چنانچہ مرکزی عاملہ نے اسے خریدنے کی سفارش کی۔سالانہ پکنک مجلس مقامی ربوه شعبہ صحت جسمانی مجلس مقامی ربوہ کے زیر انتظام ربوہ کے زعماء کرام، بلاک لیڈرز اور مجلس عاملہ کی سالانہ پکنک مورخه ۱۵ جولائی ۲۰۰۱ء کو شام چھ بجے تا رات دس بجے مکرم ماجد احمد خان صاحب کے فارم واقعہ احمد نگر میں منعقد ہوئی۔پکنک کے انتظامات متعلقہ کمیٹی نے بخیر وخوبی سرانجام دیئے۔مورخه ۵/ جولائی کو شام چھ بجے احباب نے مقام پکنک پر پہنچنا شروع کر دیا جہاں کمیٹی کے اراکین پہلے سے ان کے استقبال کے لئے موجود تھے۔پکنک میں شمولیت کے لئے مجلس انصاراللہ پاکستان کے چار قائدین کرام، ایڈیٹر صاحب ماہنامہ انصار اللہ اور مکرم صدر صاحب عمومی لوکل انجمن احمد یہ بھی تشریف لے گئے۔