تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 67 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 67

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم عشرہ جات دعوت الی اللہ ۶۷ سال ۲۰۰۱ء میں مجلس مقامی نے مورخہ ۲ فروری تا ۱۱ فروری پہلا عشرہ ،مورخہ ۲۷ اپریل تا ۶ مئی دوسرا عشره ، مورخه ۱۵ تا ۲۴ /جون تیسرا عشرہ اور مورخہ ۱۹ تا ۲۸ اکتو بر چوتھا عشرہ دعوت الی اللہ منایا جن میں مکرم منتظم صاحب اصلاح وارشاد نے بلاک وائز دورہ کر کے زعماء کو ہدایات دیں۔ریفریشر کورس ماڈل کالونی کراچی مورخه ۵/فروری ۲۰۰۱ء بروز پیر صبح ساڑھے دس بجے تا شام ساڑھے تین بجے مجلس ماڈل کالونی کراچی کا ریفریشر کورس زیر صدارت مکرم طارق سجاد صاحب نمائندہ ناظم ضلع منعقد ہوا۔آپ نے اپنے افتتاحی خطاب میں دعاؤں پر زور دینے کی تحریک کی۔مکرم ساجد احمد قمر صاحب زعیم مجلس ماڈل کالونی نے روز نامہ الفضل سے حضرت خلیفتہ المسیح الرابع " کا اقتباس پڑھ کر سنایا جس میں ذکر تھا کہ ۱۹۸۲ تا ۲۰۰۸ ء وہ عظیم دور ہے جس میں حضرت مسیح موعود کی تاریخ دہرائی جارہی ہے۔وہ ساری برکتیں جو حضرت مسیح موعود کو عطا ہوئیں وہ اس دور سے بھی تعلق رکھتی ہیں۔آپ سب اس دور میں شریک ہیں اور خدا تعالیٰ نے آغاز سے لیکر آخر تک ان برکتوں کو دیکھنے کے لئے آپ کو چن لیا ہے۔ریفریشر کورس میں شعبہ جات کے بارہ میں ہدایات دی گئیں۔مکرم عبدالرشید سماٹری صاحب نائب ناظم ضلع نے نماز با جماعت کے بارہ میں توجہ دلائی۔ممبران عاملہ ہمبران عاملہ حلقہ جات اور مہمانانِ گرامی سمیت حاضری تمہیں رہی۔پہلا آل ربوہ انصار اللہ بیڈ منٹن ٹیبل ٹینس ٹورنا منٹ مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ کے زیر انتظام مورخہ ۷ تا ۹ فروری ۲۰۰۱ء پہلا آل ربوہ بیڈمنٹن وٹیبل ٹینس ٹورنا منٹ ایوانِ محمود میں منعقد ہوا جس میں ربوہ کے انصار نے بڑے ذوق و شوق سے حصہ لیا۔افتتاحی تقریب : مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس نے ۷ فروری ۲۰۰۱ ء بوقت ساڑھے پانچ بجے دعا کے ساتھ افتتاح فرمایا۔اس ٹورنامنٹ میں ربوہ کے اڑتالیس حلقہ جات میں سے چوبیس کے ساتھ انصار نے حصہ لیا۔ان میں سے چودہ صف اول اور چھیالیس صف دوم کے انصار تھے۔نمائندگی میں حلقہ دارالبرکات اوّل رہا۔اختتامی تقریب ۹ فروری ۲۰۰۱ء کو ساڑھے سات بجے شب مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب نائب صدر اول نے اختتامی تقریب میں شرکت فرمائی۔تلاوت اور عہد کے بعد ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش