تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 38 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 38

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۳۸ خصوصی اجلاس با شمر داعیان الی اللہ میں صدر محترم کی شرکت دفتر مقامی ربوہ میں مؤرخہ ۲۳ ستمبر ۲۰۰۰ء کو با شمر داعیان الی اللہ کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی صدر مجلس محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نے پچاس یا اس سے زائد پھل حاصل کرنے والے داعیان خصوصی میں انعامات تقسیم کئے۔بعدۂ خطاب کرتے ہوئے آپ نے داعیان الی اللہ کو خصوصی طور پر توجہ دلائی کہ نو مبائعین کی تربیت اس طرح کی جائے کہ وہ نظام جماعت کا ایک فعال رکن بنیں۔تقریب تقسیم انعامات علمی ریلی انصار اللہ مقامی مجلس انصار اللہ مقامی کے زیر انتظام پہلی علمی ریلی ۲۲ تا ۲۷ ستمبر ۲۰۰۰ء کو منعقد ہوئی تقسیم انعامات کی تقریب یکم نومبر ۲۰۰۰ء کو دفتر مقامی ربوہ میں منعقد کی گئی۔صدر مجلس محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نے انصار میں انعامات تقسیم فرمائے۔بعدہ آپ نے خطاب کیا اور فرمایا کہ:۔کئی سالوں سے سالانہ اجتماع منعقد نہیں ہو رہا۔اس موقع پر علمی پروگرام ہوتے تھے مجلس خدام الاحمدیہ نے علمی ریلی شروع کی ، اب مجلس انصار اللہ پاکستان نے بھی علمی ریلی شروع کی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے محسوس فرمایا کہ علمی مسائل کا امتحان لیا جائے تا سارے احباب کو عقائد کا علم ہو سکے۔گو یہ امتحان اس وقت نہ ہو سکا مگر داغ بیل اُس وقت ڈال دی گئی۔آج ہمارے علمی مقابلہ جات اسی ارشاد کے تحت ہو رہے ہیں اس لئے ان میں زیادہ سے زیادہ احباب کو شامل ہونا چاہیے۔66 سعید روحوں کے قبول حق پر حضرت خلیفہ اسیح الرابع " کا اظہار خوشنودی اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ پاکستان کو حضرت خلیفتہ اسیح کے ارشادات کی روشنی میں سال ۲۰۰۰۔1999ء میں بھی دعوت الی اللہ کی مہم میں اپنا بھر پور حصہ ڈالنے کی توفیق ملی اور چھ ہزار آٹھ سو اکاون سعید روحوں کو حق قبول کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔یہ خوشکن اطلاع حضور کی خدمت میں بھجوائی گئی جس میں پھلوں کی ضلع وارتفصیل کے ساتھ ساتھ پچاس سے زائد پھل حاصل کرنے والے داعیان کی فہرست بھی دعا کی غرض سے پیش کی گئی۔