تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 32
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۳۲ تشکیل نو کمیٹی اصلاح وارشا در بوه مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ نے مرکزی ہدایات کے تحت تمام حلقہ جات کی کمیٹی اصلاح وارشاد دعوت الی اللہ کی تشکیل نو کرتے ہوئے نائب زعیم اعلیٰ اصلاح و ارشاد کو صدر کمیٹی مقرر کر کے تین مستعد داعیان الی اللہ کو انکے ساتھ شامل کار کیا۔تمام نائب زعماء اصلاح وارشاد کا اجلاس بلا کر انہیں اس سے مطلع کر دیا گیا۔اسی طرح مکرم سمیع اللہ زاہد صاحب منتظم اصلاح وارشاد کی صدارت میں ایک کمیٹی بنا کر انہیں ایک ایک حلقہ کا نگران بنادیا گیا۔اس کمیٹی کا پہلا اجلاس زعیم اعلیٰ صاحب کی صدارت میں مورخہ ۳۱ رمئی ۲۰۰۰ء کو دفتر مقامی میں ہوا جس میں اصلاح وارشاد کے کام کو بہتر بنانے میں قابل عمل پروگرام و تجاویز پر غور کیا گیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ تمام نگرانوں نے اپنے اپنے حلقہ کا دورہ کر کے اپنے مفوضہ کام سرانجام دیئے۔چنانچہ ۱۳ تا ۱۵ رمئی ۲۰۰۰ء کو بالترتیب صدر بلاک الف، ب اور یمن بلاک کی میٹنگز بیت الانوار، بیت المحمود ، بیت الحمد میں مورخہ ۲۰ تا ۲۲ مئی ۲۰۰۰ء کو طاہر ، رحمت الف وب بلاکس کی میٹنگز بیت العزیز، بیت ناصر ، بیت نصرت میں اور مورخہ ۲۸ تا ۳۰ رمئی ۲۰۰۰ء کو علوم بلاک الف، ب، نصر بلاک کی میٹنگز بیت صادق، بیت نور اور بیت محمود میں منعقد ہوئیں۔وفات مکرم خواجہ سرفراز احمد صاحب ایڈووکیٹ جماعت احمدیہ کے فرزند حق کے علمبردار، معروف قانون دان ، نڈر اور بے لوث خادم سلسلہ مکرم خواجہ سرفراز احمد صاحب ایڈووکیٹ ۲۲ مئی ۲۰۰۰ ء شام پونے آٹھ بجے لاہور میں اچانک وفات پاگئے۔اگلے روز مورخه ۲۳ مئی ۲۰۰۰ء صبح نو بجے مکرم چوہدری حمید نصر اللہ خان صاحب امیر ضلع لاہور نے دارالذکر لاہور میں نماز جنازہ پڑھائی جس میں لاہور کے احباب نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔شام چھ بجے کے قریب جنازہ دارالضیافت ربوہ پہنچا۔جہاں پر محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ناظر امور خارجہ اور مکرم ملک خالد مسعود صاحب ناظر امور عامہ کے علاوہ دیگر عمائدین جماعت بھی موجود تھے۔کچھ ہی دیر میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی بھی دارالضیافت تشریف لے آئے۔نماز مغرب کے بعد بیت المبارک میں نماز جنازہ کا پروگرام بنایا گیا تھا۔دارالضیافت سے جنازہ کندھوں پر اٹھا کر بیت