تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 29 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 29

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۹ صحت تلفظ قرآن کریم کلاسز ربوہ جنوری تا نومبر ۲۰۰۰ء ا۔جنوری ۲۰۰۰ء میں محلہ دار الصدر شمالی، دار الصدر غربی لطیف ، دارالصدر شرقی ب، دارالیمن شرقی ، دار العلوم شرقی نور نصیر آباد عزیز ، فیکٹری ایریا احمد، دار الرحمت وسطی ، نصرت آباد، نصیر آباد، دار الفضل شرقی ، دار الفضل غربی، دار النصر شرقی ، دار البرکات ، دار الصدر غربی قمر، ناصر آباد غربی ، بیوت الحمد ، دار الرحمت غربی، ناصر آباد شرقی، دار العلوم غربی صادق، دار العلوم جنوبی ، دارالیمن وسطی حمد میں صحت تلفظ و ناظرہ قرآن کریم کی کلاسیں منعقد ہوئیں۔۲ مئی ۲۰۰۰ ء میں محلہ دار العلوم وسطی میں دس روزہ صحت تلفظ قرآن کریم کلاس بیت اللطیف میں منعقد ہوئی۔مکرم نصیر احمد صاحب شاد استاد جامعہ احمدیہ اور مکرم ماسٹر نذیر احمد صاحب حلقہ خلیل نے مدرس کے فرائض سرانجام دیئے۔مکرم حافظ برہان محمد خان صاحب سیکرٹری تعلیم القرآن لوکل انجمن احمد یہ راہنمائی فرماتے رہے۔شاملین کلاس نے نہایت دلچسپی کے ساتھ استفادہ کیا۔پندرہ انصار نے با قاعدگی کے ساتھ حاضر ہوکر روزانہ استفادہ کیا۔۳ مورخه ۱۵ تا ۳۱ راگست بیت الذکر دار النصر وسطی میں بعد نماز عصر صحت تلفظ قرآن کریم کی کلاس منعقد ہوئی۔دارالنصر کے چار حلقہ جات سے دس انصار نے شمولیت کر کے استفادہ کیا۔مکرم حفیظ شریف صاحب نے تدریس کے فرائض ادا کئے۔۴ مورخه ۱۶ تا ۲۸ ستمبر ۲۰۰۰ ء بیت ناصر دار الرحمت غربی میں صحت تلفظ قرآن کلاس منعقد ہوئی جس میں رحمت بلاک الف وب کے اکیس انصار شامل ہوئے۔مکرم حافظ ملک منور احمد صاحب مربی سلسلہ نے تدریس کے فرائض ادا کئے۔مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ نے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور مختصر خطاب کیا۔۵- مورخه ۱۰ تا ۲۰ نومبر ۲۰۰۰ ء بیت عزیز نصیر آباد میں بعد نماز عصر دس روزہ تعلیم القرآن کلاس منعقد ہوئی۔مکرم حافظ محموداحمد ناصر صاحب نے پہلا پارہ تلفظ کے ساتھ پڑھایا۔تیرہ انصار کلاس میں شامل ہوئے۔مجلس کی اس مساعی پر مرکز نے مندرجہ ذیل تبصرہ کیا۔ما شاء اللہ شعبہ تعلیم القرآن میں کارکردگی خوش کن ہے۔“