تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 21 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 21

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۱ صف اول سنگل میں اول : مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب ربوہ جو اس سال کے چیمپئین قرار پائے۔دوم مکرم چوہدری عطاء الرحمن صاحب ربوہ۔صف دوم ڈیل میں اول :۔مکرم ملک تبسم مقصود صاحب۔مکرم ڈاکٹر طارق حبیب ملک صاحب لاہور دوم : مکرم نعیم الرحمان صاحب - مکرم سید مبشر محمود صاحب ربوہ۔صف دوم سنگل میں اول: مکرم ڈاکٹر طارق حبیب ملک صاحب لاہور۔دوم مکرم میجر شاہد احمد سعدی صاحب ربوہ۔مکرم ڈاکٹر طارق حبیب ملک صاحب لاہور ٹورنا منٹ کے بہترین کھلاڑی اور اس سال کے چیمپین قرار پائے۔ایک نئے کھلاڑی مکرم محمد صدیق صاحب جھنگ جنہوں نے نہایت جوش اور جذبہ کے ساتھ ٹورنا منٹ میں حصہ لیا کو خصوصی انعام دیا گیا۔اس ٹورنامنٹ میں معمر ترین کھلاڑی مکرم عبدالرشید مبشر صاحب کراچی عمر ۷۳ سال تھے۔نمائندگی کے لحاظ سے اضلاع میں سے اول ضلع کراچی رہا جس کا انعام مکرم راجہ سعید احمد صاحب نمائندہ ضلع کراچی نے حاصل کیا جبکہ دوم ضلع راولپنڈی رہا۔مکرم پیرافتخار الدین صاحب راولپنڈی نے انعام وصول کیا۔صف اول میں عمدہ کھیل پیش کرنے پر حوصلہ افزائی کے انعامات ا۔مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب کراچی ۲- مکرم جاوید احمد ارشد صاحب راولپنڈی ۳۔مکرم عقیل احمد ظافر صاحب راولپنڈی ۴ مکرم نصیر احمد تنویر صاحب حافظ آباد ۵ مکرم سیف اللہ ناصر صاحب حافظ آباد ۶۔مکرم مشہود احمد صاحب سیالکوٹ ۷ مکرم بشارت احمد بٹ صاحب اسلام آباد۔ایمپائرنگ کا خصوصی انعام۔مکرم محمد انور گوگا صاحب جہلم - (۱۳) مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ کی سالانہ کھیلیں ۲۳ / مارچ کا دن عالمگیر جماعت احمد یہ اور اہل پاکستان کے لئے ایک تاریخ ساز اور غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔اس دن سید نا حضرت مسیح موعود بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے لدھیانہ کے مقام پر مخلصین سے پہلی بیعت لی اور اس طرح اس روز جماعت احمدیہ کا قیام عمل میں آیا۔یہ دن جماعت احمد یہ میں یوم مسیح موعود کے طور پر منایا جاتا ہے۔بحیثیت پاکستانی ہم اس دن کو یوم پاکستان کے طور پر