تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 20 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 20

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ہے۔اس ٹورنا منٹ میں صف اول سنگلز کے بائیس اور ڈبلز کے سات میچ ہوئے۔اسی طرح صف دوم میں سنگلز کے چوراسی اور ڈبلز کے تمیں میچ ہوئے۔اس طرح کل ایک سو بتیس میچ کھیلے گئے۔ٹورنامنٹ کے دوران خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے تمام کھلاڑی صحت مندر ہے الحمد للہ۔اس کے بعد اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی حضرت مرزا عبدالحق صاحب امیر جماعت احمدیہ سرگودھا نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم فرمائے اور بعدۂ خطاب فرمایا۔حضرت مرزا عبدالحق صاحب کا خطاب حضرت مرزا عبد الحق صاحب نے جو اُس وقت خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے ۱۰۰ سال کی عمر کے تھے۔بتایا کہ کھیلنے اور ورزش کرنے سے صحت بہت اچھی رہتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں ۷۰ سال کی عمر تک با قاعدہ کھیل کھیلتا رہا ہوں۔اس کے بعد بھی اس لئے چھوڑا کہ میری آنکھ کا آپریشن ہوا تھا اور ڈاکٹر نے کہا کہ اب کھیل نہ کھیلا کریں۔حضرت مرزا صاحب نے فرمایا کہ صحت کے بغیر عبادت بھی نہیں ہو سکتی۔اس لحاظ سے صحت کا خیال رکھنا گویا عبادت کا خیال رکھنا ہے۔اس کے بعد آپ نے دعا کروائی اور یہ تقریب بخیر و خوبی اختتام کو پہنچی۔انتظامیہ کمیٹی : اس ٹورنامنٹ کے لئے مندرجہ ذیل انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔منتظم اعلیٰ : عبدالجلیل صادق صاحب منتظم مقابلہ جات : سید مبشر محمود صاحب منتظم رابطہ: محمد اسلم شاد منگل صاحب، منتظم رجسٹریشن و اشاعت : حبیب الرحمن زیروی صاحب ،منتظم انعامات : مبارک احمد طاہر صاحب، منتظم رہائش و طعام : ملک منور احمد جاوید صاحب، ایڈیشنل منتظم رہائش و طعام: عبدالحلیم سحر صاحب منتظم نظم و ضبط : بشارت احمد ونگ صاحب منتظم ہال و مہمان نوازی : قمر احمد کوثر صاحب، ٹورنامنٹ سیکرٹری : شمیم پرویز صاحب، نائب سیکرٹری ٹورنامنٹ : خالد محمود سدھو صاحب، انچارج بیڈ منٹن : انعام اللہ صاحب ٹیکنیکل وا پیل کمیٹی : ٹورنامنٹ کے دوران فیصلہ جات پر اپیل کے لئے ایک ٹیکنیکل وا پیل کمیٹی مقرر کی گئی جس کے صدر شیم پرویز صاحب اور ممبران میجر سعید احمد صاحب اور ڈاکٹر ناصر احمد صاحب حافظ آباد تھے۔مقابلہ جات کے اعزازات صف اول ڈبل میں اول : مکرم عبدالجلیل صادق صاحب مکرم چوہدری عطاءالرحمن صاحب ربوہ۔دوم : کرم محمد اسلم شاد منگل صاحب۔مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب ربوہ۔