تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 19 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 19

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم عشرہ ہائے دعوت الی اللہ ۱۹ مورخہ ۴ تا ۱۴ فروری اور ۲۸ /اپریل تالے مئی ۲۰۰۰ ء مرکز کے زیر اہتمام دو مرتبہ عشرہ دعوت الی اللہ منایا گیا جس میں دیگر مجالس کے ساتھ ساتھ مجلس مقامی ربوہ کے تمام حلقہ جات نے حصہ لیا۔پروگرام کے مطابق دعوت الی اللہ کیلئے بیرون ربوہ وفود بھجوائے گئے۔بیرون ربوہ سے غیر از جماعت دوستوں کو ربوہ بلایا گیا اور انہیں حضور انور کے خطبات اور ایم ٹی اے کے پروگراموں سے مستفید کیا گیا۔ان دوستوں کو ادارہ جات اور اہم مقامات کی سیر کے ساتھ ساتھ دارالضیافت میں علماء سلسلہ سے مجالس سوال و جواب میں علمی استفادہ کا بھی موقع ملا۔دوسرا آل پاکستان بیڈ منٹن ٹورنامنٹ دوسرا آل پاکستان بیڈ منٹن ٹورنامنٹ زیر اہتمام مجلس انصاراللہ پاکستان ۲۵ تا ۲۷ فروری ۲۰۰۰ء ایوان محمو در بوہ میں منعقد ہوا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح مورخه ۲۵ فروری کو سہ پہر تین بجے محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ پاکستان نے کیا۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب ۲۷ فروری ۲۰۰۰ء کو ایوان محمود میں منعقد ہوئی۔تقریب سے پہلے ڈبلز فائنل کا مقابلہ ہوا۔یہ دلچسپ مقابلہ ربوہ اور لاہور کے درمیان ہوا۔ربوہ کی ٹیم نے پہلا میچ جیت لیا مگر بعد کے دونوں میچ لاہور کی ٹیم نے جیت لئے۔مکرم طارق حبیب ملک صاحب نے نہایت خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے داد وصول کی۔ٹورنامنٹ کی رپورٹ اختتامی تقریب میں مکرم پروفیسر عبدالجلیل صادق صاحب نے ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس ٹورنا منٹ میں گیارہ اضلاع کے چوالیس انصار نے جو ۴۲ سال سے لے کر ۷۲ سال کی عمر کے تھے، حصہ لیا۔جبکہ گزشتہ سال گیارہ اضلاع کے تمہیں انصار شامل ہوئے تھے۔اضلاع جہلم اور سیالکوٹ نے اس سال پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ میں نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔بلحاظ عمر صف اول اور صف دوم کے کھلاڑیوں کے مقابلہ جات الگ الگ کروائے گئے۔صف اول کے مقابلوں میں نو کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ صف دوم کے مقابلوں میں چھتیں انصار شامل ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمر کے لحاظ سے اس ٹورنامنٹ کے سب سے معتمر کھلاڑی مکرم عبدالرشید مبشر صاحب آف کراچی ہیں جن کی عمر ۷۳ سال