تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 271 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 271

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۵۱ (۷) جن نئے مقامات پر نو مبائعین کچھ تعداد میں موجود ہوں، انہیں قریبی جماعتوں میں شامل کیا جائے اور جہاں ممکن ہونئی جماعتیں قائم کی جائیں۔(vi) نومبائعین کی تربیت کے لئے واقفین عارضی بالخصوص میاں بیوی کے اکٹھے وفود اور ذیلی تنظیموں کے نمائندہ وفود کثرت سے بھجوائے جائیں نیز نو مبائع خاندانوں کو پرانے احمدی خاندانوں کے سپرد کیا جائے تا کہ نو مبائع خواتین اور بچوں کی طرف توجہ ہو سکے۔مجلس شوریٰ انصار اللہ ۱۹۹۶ء میں مندرجہ ذیل سفارشات طے ہوئی تھیں۔(i) ہر ماہ ایک روزہ تربیتی کلاس ہر زعامت علیاء کی سطح پر منعقد کی جائے جس میں زیادہ سے زیادہ نو مبائعین کو شامل کیا جائے۔(ii) ہر تین ماہ بعد ہر ناظم اپنے ضلع کی سطح پر تین سے سات دن تک کی تربیتی کلاس کا اہتمام کرے جس میں منتخب نو مبائعین کو شامل کیا جائے جو واپس جا کر دوسروں کی تعلیم و تربیت کی صلاحیت رکھتے ہوں۔(iii) ہر زعامت اور ضلع کی سطح پر ماہانہ تربیتی اجلاسوں اور تربیتی اجتماعات میں نومبائعین کو بھی خصوصی طور پر شامل کیا جائے۔(iv) کلاسز کے ساتھ ساتھ نومبائعین کی تربیت کے لئے ایسے وفود بھی ترتیب دئے جائیں جو نو مبائعین سے رابطہ کریں اور ساتھ ہی ان کی تعلیم و تربیت کا فریضہ بھی ادا کریں۔۳۔مجالس اس طرف بھی توجہ کریں کہ بیعت کے بعد نو مبائعین بہت سے انفرادی اور خاندانی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں اور ضرورت محسوس کی جاتی ہے کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کی جائے۔اس سلسلے میں مجالس نو مبائعین کے ساتھ اپنے انصار کا ذاتی رابطہ قائم کر کے ان کے حالات اور مسائل سے پوری واقفیت حاصل کریں اور سماجی اور معاشرتی طور پر ان کو جماعت کے اندر جذب کرنے کی سعی کریں اور ان کو درپیش مسائل کے لئے خود بھی کوشش کریں اور اگر ضرورت ہوتو مقامی نظام جماعت اور مجلس انصاراللہ پاکستان سے بھی ان کے حل کے لئے رابطہ پیدا کریں۔سفارش صدر مجلس شوری کی سفارش سے اتفاق ہے۔تجویز نمبر ۲ ( قیادت مال) بحث مجلس انصار اللہ پاکستان بابت سال ۱۳۸۱هش/ ۲۰۰۲ء سفارش شوری مجلس شوری نے مجوزہ بجٹ جو درج ذیل ہے، منظور کرنے کی سفارش کی ہے۔