تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 260 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 260

۲۴۰ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم یہ امر بھی اظہار تشکر کے طور پر عرض کرنا ضروری ہے کہ آپ کے عہد میں ان ضروری توسیعی منصوبہ جات پر خرچ بھی ہوا۔لیکن اللہ تعالیٰ کے خاص فضل اور آپ کی دعاؤں سے خدا تعالیٰ نے مجلس کو مالی وسائل بھی مہیا کئے۔یکم جنوری ۲۰۰۰ ء میں جب آپ نے اپنے عہد صدارت کا آغاز کیا، مجلس مالی لحاظ سے اُس وقت جس مقام پر کھڑی تھی اس کے بالمقابل ۳۱ دسمبر ۲۰۰۳ء کو جب آپ نے عہد صدارت مکمل کیا تو مالی لحاظ سے بہت آگے ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔حضرت خلیفہ اُسیح الثانی تو راللہ مرقدہ نے انصار اللہ کے جو بنیادی مقاصد بیان فرمائے ان میں تعلیم ، تربیت اور اشاعت دین کے کام بنیادی اہمیت کے حامل ہیں آپ کے عہد صدارت کے دوران مطبوعات کے سلسلہ میں غیر معمولی کام ہوا اور اس عرصہ میں اُنیس کتب اکتالیس ہزار کی تعداد میں شائع ہوئیں جن سے اراکین انصار اللہ استفادہ کر رہے ہیں۔ماہنامہ انصار اللہ کے دو خصوصی نمبر شائع کئے گئے۔حال ہی میں حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مجلس انصار اللہ پاکستان کے اس کام کو سراہا۔آپ کے عہد صدارت میں کل پاکستان سالانہ علمی مقابلہ جات (سالانہ علمی ریلی کا آغاز ہوا جو تین سال سے نہایت کامیابی سے جاری ہیں اور ان میں اضلاع، مجالس اور اراکین انصار اللہ بہت ذوق و شوق محبت اور عقیدت سے ہر سال پہلے سے زیادہ تعداد میں شامل ہوتے رہے اور یہ دن ایک چھوٹے اجتماع کا نظارہ پیش کرتے رہے۔علاوہ ازیں پہلے سے جاری شدہ سالانہ سپورٹس ریلی میں بھی مقابلہ جات میں اضافہ ہوا۔انصار اللہ کے علمی معیار کو بلند کرنے کیلئے سالہا سال سے مرکزی امتحانات کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے جو بتدریج ترقی کے مراحل طے کر رہا ہے۔آپ کے عہدِ صدارت میں پرچہ جات میں انصار کی شمولیت کی تعداد چار ہزار سے بڑھ کر چھ ہزار پانچ سو تک پہنچ گئی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔سال ۲۰۰۳ ء میں انصار اللہ کے مابین سالانہ مقابلہ مقالہ نویسی کا آغاز کیا گیا اور اس پہلے سال میں اُنسٹھ مقالہ جات اس مقابلہ میں شامل ہوئے اور گرانقدر علمی کاوش پیش