تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 235
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۱۵ ہوا۔مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب قائمقام زعیم اعلی انصار اللہ ربوہ مکرم خواجہ ایاز احمد صاحب ، مکرم مولانا عبدالوہاب احمد صاحب شاہد اور مکرم مولا نا صدیق احمد منور صاحب مربیان سلسلہ نے خطاب کیا۔بائیس نو مبائعین نے کلاس میں شرکت کی۔۔تعلیم القرآن کلاس ربوہ یکم تا ۱۵ راگست ۲۰۰۳ء لوکل انجمن احمد یہ ربوہ کے زیر انتظام تعلیم القرآن کلاس منعقد ہوئی۔اس سلسلہ میں مکرم نصیر احمد چوہدری صاحب قائمقام زعیم اعلیٰ ربوہ نے زعماء حلقہ جات کو ہر حلقہ سے نمائندگی کی ہدایت کی۔آپ نے کہا کہ ستی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ بعض دفعہ نفس کے بہانے ایسی برکتوں سے محروم کر دیتے ہیں۔ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عہد بیعت کیا ہے کہ ہم ہر صورت میں دین کو دنیا پر مقدم کریں گے۔جس طرح صحابہ رضوان اللہ یہم نے سید نا حضور اکرم ﷺ سے عہد کیا تھا اور پھر اس عہد کو پورا کر دکھایا، اسی طرح آج ہم نے سیدنا حضرت احمد علیہ السلام کے ہاتھ پر عہد باندھا ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم کرتے ہوئے محبت اور اخلاص اور وفا کے جذبہ کو پیش نظر رکھیں گے اور قربانیوں کے میدان میں ہمارا قدم انشاء اللہ آگے ہی بڑھتا چلا جائے گا۔رابطه دیه صنف دوم مجلس مقامی ربوه مورخه ۶ را گست ۲۰۰۳ء کو پندرہ وفود نے احمد آباد، ڈیرہ حیات نز دکھڑ کن ، ڈاور ، برجی ، موضع عزیز ، چھنیاں، احمد نگر ہمل سپرا، کوٹ امیر شاہ میں رابطہ دیہہ پروگرام کے سلسلہ میں دورہ کیا۔ان وفود میں بنتیں انصار شامل تھے۔حضرت مولانا سید احمد علی شاہ صاحب سابق قائد انصار اللہ کی وفات جماعت کے قدیمی خادم ، مربی ، عالم دین ، مناظر ، مصنف اور سابق نائب ناظر اصلاح وارشاد حضرت مولانا سید احمد علی شاہ صاحب مؤرخه ۱۰ اگست ۲۰۰۳ ء بروز اتوار بعمر ۹۲ سال سرگودہا میں وفات پاگئے۔حضرت مولانا سید احمد علی شاہ صاحب ایک عارف باللہ ، دعا گو اور عالم باعمل بزرگ تھے جن کی ساری زندگی درس و تدریس اور خدمت دین میں گزری۔حضرت مولوی صاحب نے مجلس انصار اللہ کے زیر اہتمام متعدد مرکزی اور مقامی مجالس کے پروگراموں میں شرکت فرما کر علمی و عملی میدان میں گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔آپ مجلس انصاراللہ