تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 228 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 228

۲۰۸ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم وفاداری اور صدق وصفاء کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ اس کی کو کو کبھی مدھم نہیں ہونے دیں گے اور آپ ہی کے مبارک الفاظ میں خدا سے توفیق مانگتے ہوئے عرض گزار ہیں:۔”اے جانے والے! ہم تیری نیک یادوں کو زندہ رکھیں گے۔ان تمام نیک کاموں کو پوری وفا کے ساتھ یا پوری ہمت کے ساتھ خدا تعالیٰ سے توفیق مانگتے ہوئے چلاتے رہیں گے اور اپنے خون کے آخری قطرہ تک ان کاموں میں حسن کے رنگ بھرنے کے لئے استعمال کریں گے جو رضاء باری تعالیٰ کی خاطر تو نے جاری کئے تھے۔اور اگر اس دنیا میں تیری روح ان کی تکمیل کے نظاروں سے تسکین نہیں پاسکی تو اے ہمارے جانے والے آقا! اُس دنیا میں تیری رُوح ان کی تکمیل کے نظاروں سے تسکین پائے گی۔ہم تجھ سے یہ عہد کرتے ہیں یعنی تیری یاد سے یہ عہد کرتے ہیں اور اصل عہد تو ہمارا اپنے رب سے ہے اور وہی زندہ حقیقت ہے۔“ جانے والے!! اندرونِ وادی قلب و دماغ مدتوں روشن رہیں گے تیری یادوں کے چراغ خداوند کریم اپنے بے پایاں فضل و احسان سے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کے درجات عالیہ ہمیشہ بلند سے بلند تر فرماتا رہے اور آپ کی پھیلائی ہوئی روشنی انسانیت کو ہمیشہ منور کرتی رہے۔آمین یا ارحم الراحمین۔اس موقعہ پر ہم قدرتِ ثانیہ کے مظہر خامس سید نا حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفتہ اسی الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ، جملہ افراد خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور جماعت احمد یہ عالمگیر سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم کامل اطاعت و فرمانبرداری کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔احمدیت کی مضبوطی اور اشاعت اور نظامِ خلافت کی حفاظت کے لئے انشاء اللہ آخر دم تک جدو جہد کرتے رہیں گے اور اس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی پیش کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہیں گے۔نیز ہم اپنی اولا د کو بھی ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتے رہیں گے۔