تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 203
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ہوا جس میں مندرجہ ذیل اراکین نے شرکت فرمائی۔۱۸۳ ا۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب ۲۔مکرم خالد محمودالحسن بھٹی صاحب ۳۔مکرم عبدالجلیل صادق صاحب ۵ - مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب ۴۔مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب ۶۔مکرم سید طاہر احمد صاحب ۷۔مکرم منور شمیم خالد صاحب مکرم ظفر احمد ظفر صاحب قائمقام قائد تربیت مکرم چوہدری لطیف احمد جھمٹ صاحب ۱۰۔مکرم منیر احمد بسمل صاحب ۱۱۔مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب ۱۲۔مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب ۱۳ مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب ۱۴۔مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب نے کی۔اس کے بعد عہد دہرایا گیا۔عہد کے بعد گزشتہ اجلاس کی رپورٹ پیش کی گئی جو متفقہ طور پر درست قرار دی گئی۔اس کے بعد قائدین کرام نے اپنی ماہانہ رپورٹس پیش کیں۔سب سے پہلے قیادت عمومی ، اشاعت، تحریک جدید، ذہانت و صحت جسمانی اور تربیت کی رپورٹس پیش ہوئیں۔محترم صدر صاحب نے مکرم قائد صاحب عمومی کو ہدایت فرمائی کہ بعض مجالس ابھی تک پرانے رپورٹ فارم پر رپورٹ بھجوا رہی ہیں۔جس مجلس کی طرف سے پرانا رپورٹ فارم آئے انہیں نیا فارم بھجوایا جائے اور لکھا جائے کہ آئندہ نئے فارم پر رپورٹ بھجوایا کریں۔مکرم آڈیٹر صاحب کو ہدایت فرمائی کہ انسپکٹر ان کو دورے سے قبل آڈٹ کے نقطہ نظر سے ہدایت دے دیا کریں کہ وہ دیہاتی مجالس سے رپورٹ لیا کریں اور آڈٹ کا طریق کار بتائیں کہ انہوں نے کس طرح حساب رکھنا ہے۔اس کے بعد قیادت تربیت ، وقف جدید تعلیم القرآن، تربیت نو مبائعین ، زعیم اعلیٰ ربوہ ، صف دوم اور تعلیم کی رپورٹس پیش کی گئیں۔محترم صدر صاحب نے قائد صاحب تعلیم القرآن کو ہدایت فرمائی کہ صحت تلفظ کے ساتھ قرآن کریم پڑھانے کیلئے اساتذہ تیار کرنے کا حضور انور نے جوارشاد فرمایا تھا ، کہ ایسے اساتذہ تیار ہو جائیں جو صحیح تلفظ کے ساتھ آگے کلاسیں لے سکیں ، یہ حصہ پوری طرح نہیں ہوسکا۔اس کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ نمازوں کیلئے انفرادی طور پر کوشش کر کے