تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 177
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۵۷ مورخه ۱ ستمبر سوا چھ بجے شام اس پروگرام کا با قاعدہ افتتاح عمل میں آیا جس میں مکرم ڈاکٹر عبدالخالق صاحب خالد قائد تعلیم نے خطاب اور دعا کے ساتھ افتتاح کیا۔علمی ریلی میں حفظ قرآن نظم خوانی، تقریر اردو اور فی البدیہہ تقریر کے مقابلہ جات ہوئے۔اسی طرح مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تحریری امتحان ہوا۔عام دینی معلومات کا مقابلہ کوئیز کی شکل میں ہوا۔یہ تمام مقابلے ۱ تا ۲ استمبر منعقد ہوئے۔مؤرخہ یکم اکتو بر شام دفتر مجلس انصار اللہ مقامی میں ریلی کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی مکرم و محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس تھے۔آپ نے ریلی کے مقابلہ جات میں پوزیشن لینے والے انصار میں انعامات تقسیم کئے اور اختتامی خطاب کے بعد دعا کروائی۔۲۵ مجوزہ تواریخ سالانہ اجتماع مرکزی سالانہ اجتماع کے انعقاد کیلئے مجلس عاملہ نے ۲۵ تا ۲۷ را کتوبر ۲۰۰۲ ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار کی سفارش کی لیکن یہ اجتماع بھی حسب سابق حکومت وقت کی طرف سے اجازت نہ ملنے کے باعث معرض التواء میں پڑ گیا۔تعلیم القرآن کلاسز کے اجراء کی ہدایت تعلیم القرآن کے سلسلہ میں صدر محترم نے مکرم زعیم صاحب اعلی ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ ربوہ میں صحت تلفظ کے ساتھ قرآن کریم سکھانے کی کلاسز شروع کی جائیں اور اس کے لئے ایک مہینہ کے اندر پروگرام بنا کر رپورٹ بھجوائیں۔مکرم قائد صاحب تعلیم القرآن بھی اس کی نگرانی کریں۔اسی طرح ترجمہ سیکھنے کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ایم ٹی اے پر حضور انور کی ترجمۃ القرآن کلاس سے استفادہ اس ضمن میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔یہ ہدایت صدر محترم نے ۲۸ راکتو بر ۲۰۰۲ء کے اجلاس مرکزی عاملہ میں دی۔پھر ۲۹ رنومبر کے اجلاس میں مکرم قائد تعلیم القرآن کو بھی تلقین کی کہ وہ مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ سے مل کر جائزہ لیں کہ ربوہ کے کس کس محلہ میں کلاسز ہو رہی ہیں۔اس کام کو معین طور پر آگے بڑھایا جائے۔اجلاس مرکزی عاملہ منعقدہ ۳۰ / دسمبر میں آپ نے مزید ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ ربوہ اور بیرون ربوہ مجالس کو توجہ دلاتے رہیں۔ربوہ میں بھی جائزہ لیتے رہیں۔زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ با قاعدہ ریکارڈ رکھیں کہ کس کس محلہ میں کلاس ہوتی ہے، کون کلاس لیتا ہے، کتنے شامل ہورہے ہیں۔کتنے دن کلاس ہوتی ہے وغیرہ۔ان تمام کو الف پر مشتمل رپورٹ مرکز میں آنی چاہئے۔