تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 170
۱۵۰ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم سِراً وَّعَلانِيَةً کے اعتبار سے نہایت قابلِ رشک تھی۔جماعتی مفادات میں آپ متعدد کمیٹیوں کے ممبر اور سربراہ رہے۔صد سالہ جشن تشکر کے سلسلہ میں بیرون پاکستان حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے ۱۹۸۶ء میں کمیٹی قائم کی تو حضرت صاحبزادہ صاحب کو اس کا چیئر مین ثانی مقرر فرمایا۔یہ کمیٹی ۱۹۸۹ ء تک قائم رہی۔اسی سال آپ کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جماعت امریکہ کا امیر مقرر فرما دیا۔تادم آخر آپ اسی منصب جلیلہ پر فائز تھے۔آپ کا دور امارت امریکہ کی جماعتی تاریخ میں ہمیشہ روشن رہے گا۔آپ کے دور میں بیت الرحمن جیسے عظیم الشان اور وسیع المقاصد خانہ خدا کے علاوہ درجنوں دیگر مساجد اور مشن ہاؤسز کی تعمیر ، MTA ارتھ سٹیشن کا قیام، جماعتی ویب سائٹ کا قائم ہونا جس کے ذریعہ حضور کے خطبات و خطابات کے علاوہ بہت وسیع پیمانے پر دنیا بھر کو اہم معلومات کی فراہمی ،امریکہ کے جلسہ سالانہ کی نشریات کا MTA کے ذریعہ براہ راست آغاز لنگر خانہ کے نظام کا امریکہ میں باقاعدہ اجراء اور سب سے بڑھ کر یہ کہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے چار مرتبہ امریکہ کا دورہ فرمایا۔یوں امریکہ کی جماعتی ترقیات کو مہمیز ملی یہاں تک کہ خصوصاً مالی قربانیوں میں ایک خاص مقام بہت جلد حاصل کرتے ہوئے تحریک جدید اور وقف جدید کے میدان مسابقت میں اولیت حاصل کر لی۔ان حالات میں حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کی وفات ایک عظیم جماعتی، ملکی وملی اور عالمی صدمہ ہے۔مجلس انصار اللہ پاکستان اس موقعہ پر سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز، آپ کی بیگم محترمہ صاحبزادی امتہ القیوم صاحبہ ( جو حضرت خلیفہ اسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نواسی ہیں ، آپ کے بھائی صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب بہن صاحبزادی امتہ اللطیف صاحبہ ( بیگم محترم سید میر محمد احمد صاحب)، عزیز ظاہر احمد صاحب سیال اور دیگر تمام اقرباء کے علاوہ عالمگیر جماعت خصوصاً جماعت احمدیہ امریکہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت صاحبزادہ صاحب کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ علیین میں داخل فرمائے اور آپ کے جاری کردہ تمام پروگراموں کو عظیم الشان رنگ میں پورا فرمائے۔آمین ہم ہیں اراکین عاملہ مجلس انصار اللہ پاکستان ربوہ ۲۱