تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 167 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 167

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۴۷ صدر پاکستان جنرل یحییٰ خان کے دور حکومت میں آپ صدر کے اقتصادی امور کے مشیر رہے۔یہ عہدہ وفاقی وزیر کے برابر تھا۔۷۲-۱۹۷۱ء کا وفاقی بجٹ آپ نے پیش کیا۔جسے ملک کے دگرگوں سیاسی و معاشی حالات میں ایک کارنامہ قرار دیا گیا۔۱۹۷۴ء میں آپ ورلڈ بنک سے منسلک ہو گئے۔ورلڈ بنک کے ڈائریکٹر اور آئی ایم ایف کے سٹاف میں بطورا یگزیکٹو سیکرٹری شامل ہوئے۔قیام امریکہ کے دوران بھی اپنے وطن کے لئے آپ کی خدمات کا سلسلہ جاری رہا۔۱۹۸۴ء میں ورلڈ بنک سے ریٹائر ہوئے۔جماعتی خدمات: ۱۹۸۹ ء سے آپ جماعت احمد یہ امریکہ کے امیر چلے آرہے تھے اور تادم آخر اس عہدہ پر فائز رہے۔آپ کے دورامارت میں جماعت امریکہ نے مختلف جہتوں سے غیر معمولی ترقی کی۔جماعت امریکہ کی مرکزی بیت الذکر بیت الرحمن، تعمیر ہوئی۔اس کے علاوہ بہت سی بیوت الذکر کی تعمیر و توسیع اور مشن ہاؤسز کی خرید و تعمیر ہوئی۔مالی قربانی کے لحاظ سے جماعت امریکہ صف اول کے ممالک میں پہنچ گئی۔جنازہ وتدفین : آپ کا جسد خا کی مورخہ ۲۸ / جولائی بروز اتوار بارہ بجے شب لاہور ائر پورٹ اور تقریباً دو بجے دارالذکر لاہور پہنچا۔مورخہ ۲۹ جولائی بروز سوموار ساڑھے آٹھ بجے صبح دارالذکر لاہور میں آپ کا جنازہ محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ناظر امورِ خارجہ وصدر مجلس انصار اللہ پاکستان نے پڑھایا جس میں لا ہور اور گردونواح کے کثیر احباب نے شرکت کی۔,, اسی روز دو پہر بارہ بجے کے قریب حضرت صاحبزادہ صاحب کا جسد خاکی ربوہ پہنچا۔دیدار کے لئے آپ کا جسد خا کی گیسٹ ہاؤس احاطہ قصر خلافت رکھا گیا تھا۔سہ پہر پانچ بجے سے احباب جماعت نے آپ کا آخری دیدار شروع کیا۔مردوں نے لمبی لمبی قطاروں میں آپ کا آخری دیدار کیا۔اس موقعہ پر احباب کے لئے کرسیوں اور ٹھنڈے پانی کا انتظام تھا۔رات گیارہ بجے تک دیدار ہوا اور پھر منگل کی صبح بعد نماز فجر سے نو بجے تک آپ کے آخری دیدار کے لئے احباب تشریف لاتے رہے۔آخری دیدار اور جنازہ کے لئے انتہائی احسن انداز میں انتظامات کئے گئے۔خدام ربوہ نے ڈاکٹر سلطان احمد مبشر مہتم مجلس خدام الاحمدیہ مقامی کی سرکردگی میں مختلف ڈیوٹیوں میں حصہ لیا جن میں سیکیورٹی،