تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 161
۱۴۱ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم جائزہ کی روشنی میں مجالس کے عہدیداران سے اعداد و شمار دریافت کئے اور رپورٹ کی تیاری کے لئے راہنمائی کی نیز رپورٹ فارم کے جملہ امور کا اپنی رپورٹ میں ذکر کرنے کی طرف توجہ دلائی۔شعبہ اصلاح وارشاد کے وفود اور ان کی رپورٹ بھیجوانے نیز حصول پھل کیلئے دعا پر کار بند ہونے کی تلقین کی۔میڈیکل کیمپس، غرباء کی مدد، ہسپتال میں عیادت مریضاں، تحریک جدید اور وقف جدید کے وعدہ جات میں اضافے نیز چندہ کی وصولی اور بر وقت مرکز بھجوانے کی طرف توجہ دلائی۔مرکزی امتحانات کیلئے پچاس فیصد کا ٹارگٹ بتایا گیا اور اس کے بالمقابل مثالی زعامت ہائے علیاء جن سے نوے فیصد سے زیاده حل شدہ پرچے ملے تھے ، ان کا ذکر کیا۔نمازوں، قرآن کریم ، حضور انور کے خطبات سننے، مہمانوں کو ایم ٹی اے پر لانے اور ڈیجیٹل ریسیور لگوانے کیلئے دوستوں کو توجہ دلائی گئی۔شعبہ اشاعت میں ماہنامہ انصار اللہ کی خریداری کے لئے انصار کی تعداد کے مطابق خریدار بنانے اور احباب سے مضامین لکھوانے اور بقایا چندہ ماہنامہ انصار اللہ و نصابی کتب مرکز بھجوانے کے لئے تاکید کی گئی۔تمام عہدیداران کو ہدایات کا مطالعہ کرنے اور اپنے شعبہ میں اس کے مطابق کام کرنے کیلئے توجہ دلائی گئی۔نماز ظہر وعصر کی ادائیگی اور کھانے کے بعد ریفریشر کورس اختتام پذیر ہوا۔۱۲ مجلس عاملہ انصار اللہ مقامی ربوہ کا تفریحی پروگرام مورخه ۶ ارمئی ۲۰۰۲ء کو چھ بجے صبح تمام اراکین مجلس عاملہ مقامی دارالضیافت ربوہ تشریف لے آئے جہاں ناشتہ کے بعد اجتماعی دعا ہوئی اور مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب زعیم اعلیٰ کی سرکردگی میں انصار مری کی طرف روانہ ہوئے۔سفر کا آغاز سات بجے ہوا اور دو پہر کے قریب مری کی بلندیوں میں سفر شروع ہو گیا۔انصار گھوڑا گلی ریسٹ ہاؤس پہنچے جہاں ایک مخلص احمدی دوست نے استقبال کیا۔رہائش کا انتظام اُس ریسٹ ہاؤس میں تھا جہاں کبھی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے نے قیام فرمایا تھا۔دوپہر کے کھانے اور نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد مری کی سیر کا آغاز ہوا، وائلڈ لائف پارک بانسرہ گلی ، لارنس کالج گھوڑا گلی شنگریلا ہوٹل اور جھینگا گلی سے ہوتے ہوئے بھوربن پہنچے۔جہاں تمام ممبران قافلہ کی چائے سے تواضع کی گئی۔مری شہر میں اراکین کشمیر پوائنٹ سے مال روڈ اور وہاں سے ہوتے ہوئے پنڈی پوائنٹ پہنچے۔رات کو ہوا میں کافی نمی تھی۔دن بھر کی تھکاوٹ نے قیام گاہ ( ریسٹ ہاؤس) جانے پر