تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 143
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۲۷ وصول کرنے کی درخواست برائے منظوری پیش خدمت ہے۔خاکسار۔خادم سیدی ! مرزا خورشید احمد صدر مجلس انصاراللہ پاکستان۔ربوہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضور انور کی خدمت میں سفارش کیساتھ پیش ہے۔والسلام۔خاکسار دعا کی درخواست کے ساتھ (شیخ ) مبارک احمد ۲۸ فروری ۲۰۰۲ء ایڈیشنل ناظر مال آمدر بوہ اس درخواست پر حضور انور نے ”۔“ کا نشان اور اپنے دستخط ثبت فرما کر اجازت مرحمت فرمائی۔مجلس انصار اللہ ضلع میر پور خاص کا آٹھواں سالانہ اجتماع امسال مجالس انصار اللہ ضلع میر پور خاص کا سالانہ اجتماع مورخہ ۷۔۸/ مارچ ۲۰۰۲ء کو کنری میں منعقد ہوا۔جس میں صدر صاحب مجلس انصار اللہ کے نمائندہ مکرم مولا نا مبشر احمد صاحب کاہلوں (ناظر اصلاح وارشاد مقامی ) تشریف لے گئے۔افتتاحی اجلاس: مؤرخہ ۷/ مارچ ۲۰۰۲ ء کونماز ظہر و عصر کے بعد مرکزی نمائندہ کی زیر صدارت اجتماع کا افتتاحی اجلاس ہوا۔تلاوت، عہد و نظم کے بعد مرکزی نمائندہ نے اپنے خطاب میں انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی کہ انصارا اپنی بھی تربیت کریں نیز اپنی اولادوں کو بھی نظام سے وابستہ کریں۔علمی مقابلہ جات: اجتماع کے موقعہ پر انصار کے علمی مقابلہ جات ہوئے جن میں انصار نے بڑی دلچسپی اور شوق سے حصہ لیا۔علمی مقابلہ جات میں پانچ نو مبائعین نے بھی حصہ لیا۔مکرم احسان اللہ صاحب چیمہ نائب ناظم وقف جدید بھی اس اجتماع میں شامل ہوئے اور دعوت الی اللہ “ کے موضوع پر خطاب کیا۔ان کے علاوہ بعض دیگر مربیان نے بھی تربیتی تقاریر کیں۔