تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 131
۱۱۵ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم رپورٹ بھی منگوا ئیں اور ہدایت کریں کہ چھٹیوں میں اس طرف خاص توجہ کیا کریں۔مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ وہ دو چار محلے چن کر ان میں نماز عشاء اور فجر کی حاضری لگائیں اور اسی طرح باری باری محلے چن کر کام کریں۔کوارٹرز صدر انجمن احمد یہ اور کوارٹرز تحریک جدید کو بھی اس میں شامل کیا جائے اور اس کی رپورٹ صدر صاحب کو بھجوائی جائے۔آخر میں مرکزی سالانہ سپورٹس ریلی کا مجوزہ بجٹ پیش ہوا۔مجلس عاملہ نے محاسبہ کمیٹی کی سفارش پر صاد کرتے ہوئے اس کی منظوری دی۔اور یہ بھی طے ہوا کہ سپورٹس ریلی کے لئے جو بھی اشیاء خریدی جائیں ان کا ایک الگ سٹاک رجسٹر بنایا جائے۔یہ بھی تجویز ہوا کہ آئندہ ریلی کے مہمانان کے لئے کھانا شعبہ طعام خود پکوانے کا انتظام کرے۔میٹنگ دعا کے بعد قریباً ساڑے چھ بجے شام اختتام پذیر ہوئی۔خلاصہ کا رروائی اجلاس مجلس عامله ۲۹ مئی ۲۰۰۲ء مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کا ماہانہ اجلاس مورخہ ۲۹ مئی ۲۰۰۲ بروز بدھ بوقت پونے سات بجے شام گیسٹ ہاؤس مجلس انصار اللہ میں زیر صدارت مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس منعقد ہوا۔جس میں مندرجہ ذیل ممبران نے شرکت فرمائی۔ا۔مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب ۳- مکرم خالد محمودالحسن بھٹی صاحب ۵۔مکرم سید طاہراحمد صاحب ے۔مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب ۲۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب ۴۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ۶ مکرم مبارک احمد طاہر صاحب مکرم عبدالرشید غنی صاحب ۱۰۔مکرم منور شمیم خالد صاحب ۹ یکرم منیر احمد بسمل صاحب۔مکرم چوہدری لطیف احمد جھمٹ صاحب ۱۲۔مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب ۱۳۔مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب ۱۴۔مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب ۱۵ مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ۱۶۔مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم مبارک احمد طاہر صاحب نے کی اس کے بعد عہد دہرایا گیا۔عہد کے بعد گزشتہ اجلاس کی رپورٹ پیش کی گئی۔بعد ازاں ضلعی رپورٹ فارم کے بارہ میں