تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 130
۱۱۴ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم مبارک احمد طاہر صاحب نے کی اس کے بعد عہد دہرایا گیا۔عہد کے بعد گذشتہ اجلاس کی رپورٹ پیش کی گئی جو متفقہ طور پر درست قرار دی گئی۔اس کے بعد قائدین کرام نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔سب سے پہلے قیادت عمومی ، آڈٹ تحریک جدید ، ذہانت و صحت جسمانی ، تربیت اور ایثار کی رپورٹس پیش ہوئیں۔محترم صدر صاحب نے قائد عمومی کو ہدایت فرمائی کہ ماہانہ رپورٹس کی طرف مجالس کو توجہ دلائی جائے نیز جنوری ۲۰۰۱ء کی رپورٹس کا جائزہ بھی پیش کیا جائے۔مکرم آڈیٹر صاحب کو ہدایت فرمائی کہ آئندہ سے رپورٹ میں یہ جائزہ بھی پیش کیا کریں کہ ناظمین اضلاع میں سے کتنوں کا آڈٹ ہوا ہے۔اسی طرح زعامت علیاء کا بھی یہی جائزہ ہو۔نیز یہ کہ انسپکٹران نے بڑی مجالس میں سے کتنی مجالس کا آڈٹ کیا ہے۔کوئی ایسی مجلس جس میں اچھی مقدار میں چندہ جمع ہوتا ہے ، وہ آڈٹ سے رہ نہ جائے۔اس کے مطابق یاد دہانی بھی کروائی جاتی رہے۔مکرم قائد صاحب تحریک جدید کو ہدایت فرمائی کہ جن زعامت ہائے علیاء نے رپورٹ فارم میں مکمل کوائف نہیں دیئے، انہیں توجہ دلایا کریں کہ وہ مکمل کوائف دیا کریں۔اس کے بعد قیادت تجنید ، مال ، وقف جدید، تربیت نو مبائعین ، اصلاح وارشاد تعلیم القرآن اور زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کی رپورٹس پیش کی گئیں۔محترم صدر صاحب نے مکرم قائد صاحب تجنید کو ہدایت فرمائی کہ کارکن شعبہ کمپیوٹر کی ٹریننگ کیلئے کورس کروانے کا جائزہ لیا جائے۔مکرم قائد صاحب مال کو ہدایت فرمائی کہ اس سال عطا یا حاصل کرنے کے لئے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح سے اجازت کے لئے لکھ دیں۔مکرم صدر صاحب نے مکرم قائد صاحب اصلاح و ارشاد کی تجاویز جو مرکز میں نائب ناظمین زعماء اصلاح و ارشاد کا الگ اجلاس بلوانے اور حضرت سید عبد اللطیف صاحب شہید کی شہادت پر سوسال مکمل ہونے پر ایک سیمینار کے انعقاد کے بارہ میں تھیں، مکرم حافظ مظفر احمد صاحب کی سر براہی میں مکرم قائد صاحب تربیت ، کرم قائد صاحب تربیت نو مبائعین اور مکرم قائد صاحب اصلاح و ارشاد پر مشتمل ایک کمیٹی مقرر فرمائی جو اس بارہ میں جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرے۔مکرم قائد صاحب تعلیم القرآن کو محترم صدر صاحب نے ہدایت فرمائی کہ وقف عارضی کے لئے ناظمین اور مجالس کو توجہ دلائی جائے۔ناظمین سے