تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 96 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 96

۹۶ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم میں فرمایا کہ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بچی پیروی کے لئے معرفت کی ضرورت ہے لیکن معرفت بچے اور حقیقی علم کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی۔علمی ریلی کا انعقاد بھی اسی غرض کے لئے ہے۔اپنے مختصر خطاب کے بعد آپ نے دعا کروائی۔افتتاحی دعا کے ساتھ ہی علمی ریلی کا آغاز ہو گیا۔افتتاح کے موقع پر پاکستان کے اکیس اضلاع کی چھیاسٹھ مجالس کے ایک سو پچاس انصار علمی مقابلہ جات میں شرکت کے لئے تشریف لا چکے تھے۔جب کہ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا۔پروگرام مقابلہ جات: افتتاحی تقریب کے بعد علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔پہلے مقابلہ تلاوت قرآن کریم ، مقابلہ حفظ قرآن، مقابلہ نظم اور مقابلہ مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام منعقد ہوئے۔مقابلہ تلاوت: مقابلہ تلاوت میں انہتر انصار نے شرکت کی۔جس میں قرآن مجید کے کسی حصہ کی خوش الحانی سے تلاوت کرنا تھی۔اس میں اول : مکرم محمد رفیق ثاقب صاحب مجلس دار السلام لاہور ، دوم : مکرم سلطان محمد صاحب ربوہ اور سوم: مکرم یعقوب احمد بٹ صاحب ڈرگ کالونی کراچی رہے۔حوصلہ افزائی کا انعام مکرم ملک تقسم مقصود خاں صاحب دارالذکر لا ہور کو دیا گیا۔مقابلہ حفظ قرآن: مقابلہ حفظ قرآن میں چھپیں انصار نے حصہ لیا۔اس کا نصاب قرآن مجید کی درج فیل چھتیں سورتوں کی مخصوص آیات زبانی یاد کرنا تھا۔یادر ہے یہ وہ آیات ہیں جن کی سید نا حضرت خلیفہ اصیح الرابع رحمہ اللہ تعالی نمازوں میں تلاوت فرماتے تھے۔البقره (۱ تا ۱۷ ، ۲۵۶ تا ۲۵۸، ۲۸۵ تا ۷ (۲۸) آل عمران (۲۶ تا ۱۹۱،۲۸ تا ۱۹۵) الانعام ۹۶ تا ۱۰۲،۱۰۱ تا ۱۰۹) الرعد (۹ تا ۱۴) النحل (۶۷ تا ۷۱ ) بنی اسرائیل (۷۹ تا ۸۵) الكهف (۱ تا ۱۱) الاحزاب (۷۱ تا ۷۴ ) حم السجدة ( ۳۱ تا ۳۶) الحشر (۱۹ تا ۲۵ ) الصف (۱ تا ۱۵) الجمعه (۱تا۱۲) المنافقون (۱تا۱۲) الملک (۱تا ۵ ) البروج (۱ تا ۲۳) الطارق (۱ تا ۱۸) الاعلى (۱تا ۲۰) الغاشيه (۱ تا ۲۷) الضحى (۱ تا ۱۲ ) الم نشراح (۱تا۹) التين (۱تا۹) القدر (۱تا۶) الزلزال (۱تا۹) القارعة ( ١ تا ١٣ ) التكاثر (اتا ۹) العصر (اتا۴) الهمزه (اتا ۱۰) الفيل (۱تا ۶ ) القريش (۱تا ۵) الماعون (۱تا۸ ) اللهب (۱تا ۶ ) الكافرون اتا۷) النصر (اتام ) الاخلاص (۱تا ۵ ) الفلق (۱تا ۶ ) الناس (اتا۷ ) اس مقابلہ میں نتیجہ اس طرح رہا: