تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 95
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم انصار اللہ اور صحت جسمانی پر لیکچر ۹۵ مجلس مقامی ربوہ نے مورخہ ۱۳ نومبر ۲۰۰۱ء کو دفتر انصار اللہ مقامی کے بالائی ہال میں صحت جسمانی پر ایک لیکچر کروایا۔مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب نے انصار اللہ اور صحت جسمانی“ کے موضوع پر تقریر کی۔مجلس انصار اللہ پاکستان کی پہلی سالانہ علمی ریلی شوری مجلس انصار اللہ پاکستان ۲۰۰۰ء نے زعامت علیاء دارالحمد فصل آباد کی تجویز پر کثرت رائے سے سالانہ علمی ریلی مجلس انصار اللہ منعقد کئے جانے کی سفارش کی تھی۔حضرت خلیفۃ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس کی منظوری عنایت فرمائی۔مکرم صدر صاحب مجلس کی ہدایات کی روشنی میں قیادت تعلیم مجلس انصار اللہ پاکستان نے گل پاکستان پہلی سالانہ علمی ریلی منعقد کرنے کے انتظامات کئے۔۲۹ مئی ۲۰۰۱ء کے منعقدہ اجلاس مرکزی عاملہ میں مکرم قائد صاحب تعلیم نے سالانہ علمی ریلی کا پروگرام پیش کیا۔مجلس عاملہ نے دو دن کے مجوزہ پروگرام کی منظوری کی سفارش کی اور ۹ تا ۱۰ رنومبر کا فیصلہ ہوا۔پھر اجلاس منعقدہ ۲۷ اگست میں مکرم قائد صاحب تعلیم نے علمی ریلی کی سکیم پیش کی جس کی منظوری مجلس عاملہ نے دی۔کئی مراحل سے گزرنے کے بعد بالآخر اس کا انعقاد ۲۹ ۳۰ دسمبر ۲۰۰۱ء کو ممکن ہوا۔اس علمی ریلی کی ایک اجمالی رپورٹ ہدیہ قارئین ہے۔انتظامیہ علمی ریلی : اس پہلی علمی ریلی کے لئے تشکیل دی گئی انتظامیہ اس طرح تھی۔منتظم اعلیٰ : مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب بنتظم طعام و رہائش : مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب، ایڈیشنل منتظم طعام و رہائش مکرم شمیم پرویز صاحب منتظم رجسٹریشن و اشاعت: مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب منتظم سٹیج و تیاری ہال و مہمان نوازی مکرم عطاء الرحمن محمود صاحب بنتظم علمی مقابلہ جات: مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب منتظم نظم وضبط و سیکورٹی: مکرم سید قاسم احمد صاحب ،منتظم رابطہ: مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب، انچارج دفتر مکرم منظور احمد صاحب، مکرم مکرم رشید احمد ارشد صاحب افتتاحی تقریب ۲۹/ دسمبر ۲۰۰۱ ء سوا نو بجے صبح محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ پاکستان کی زیر صدارت کا رروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب قائد تعلیم مجلس انصار اللہ پاکستان و منتظم اعلیٰ نے ریلی کے انعقاد کا پس منظر اور مختصر کوائف بیان کئے۔محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس انصاراللہ پاکستان نے اپنے افتتاحی خطاب