تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 77
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم 22 مکرم منتظم صاحب عمومی ،کرم منتظم صاحب صحت جسمانی اور مکرم منتظم صاحب تربیت مقامی نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق ہدایات دیں۔آخر میں مکرم قائد صاحب تربیت نو مبائعین نے خطاب کیا۔تمیں عہد یداران نے اس میں شمولیت کی۔(۳) دار الصدر بلاک کے نائب زعماء انصار اللہ حلقہ جات کا ریفریشر کورس ۱۶ راگست ۲۰۰۱ء کو دفتر مقامی انصار اللہ میں بعد نماز عصر ہوا۔مکرم مولانا محمد اعظم صاحب اکسیر قائد اصلاح وارشاد نے مرکز کی نمائندگی کی۔مکرم عطاء الرحمن صاحب محمود منتظم صحت جسمانی اور مکرم مولانا صدیق احمد منور صاحب منتظم تربیت نے ہدایات دیں۔مکرم مولا نا محمد اعظم صاحب اکسیر نے دعوت الی اللہ کے کام میں مزید حسن پیدا کرنے کی تلقین کی۔آخر میں مکرم نائب زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ نے حاضرین کو زعماء حلقہ جات کے ساتھ گہرا تعاون کرنے کے لیے تلقین کی اور اپنی ذمہ داریوں کی احسن رنگ میں ادائیگی کے لیے سعی بلیغ کرنے کو کہا۔صدر بلاک کے پینتالیس نائب زعماء اجلاس میں حاضر ہوئے۔عہدیداران ضلع فیصل آباد کاریفریشر کورس ضلع فیصل آباد کے عہدیداران کا ایک ریفریشر کورس مورخہ ۱۳ را پریل ۲۰۰۱ء کو منعقد ہوا۔پروگرام کی صدارت مکرم چوہدری لطیف احمد صاحب جھمٹ ایڈیشنل قائد تربیت نو مبائعین نے کی۔دوران کا رروائی مکرم جاوید احمد جاوید صاحب بھی معاونت کرتے رہے۔آغاز میں صدر اجلاس نے اس پروگرام کی غرض و غایت بیان فرمائی کہ دوران سال کام کرنے کے بارے میں مرکزی ہدایات سے آگا ہی ہو اور جو لائحہ عمل مرکز تجویز کرتا ہے، سبھی عہدیداران اس کا مطالعہ کریں تا کہ جو امانت عہدیداران کے سپرد ہوئی ہے اس کو کما حقہ ادا کر سکیں۔مکرم جاوید احمد جاوید صاحب نائب قائد اصلاح وارشاد نے اپنے شعبہ کے بارے میں تفصیلی ہدایات دیں۔آپ نے دعوت الی اللہ، دوسروں کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت ، بنی نوع انسان سے ہمدردی کرنا اور ایم ٹی اے سے استفادہ کی تلقین کی نیز ہدایت کی کہ جلسہ ہائے سیرۃ النبی منعقد کریں۔اجتماعی اور انفرادی مجالس مذاکرہ کریں، اچھے نتائج کے لئے حضورانور کی خدمت میں دعائیہ خطوط لکھیں اور کمیٹی اصلاح وارشاد تشکیل دے کر اس سے کام کروائیں۔