تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 63
66 ۶۳ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم فیصلہ عاملہ یہ تجویز دستور اساسی کے قاعدہ نمبر ۱۸۹ کے خلاف ہے اس لئے شوری میں پیش نہیں ہو سکتی۔قاعدہ کے الفاظ یہ ہیں۔”دستور اساسی کے قواعد میں ترمیم تنسیخ یا تبدیلی کروانے کے لئے ضروری ہو گا کہ مجلس شوریٰ میں پیش کی جانے والی تجویز میں وضاحت سے اس بات کا ذکر ہو کہ دستور اساسی کے فلاں قاعدہ میں ترمیم تنسیخ یا تبدیلی ہونی چاہئے۔“ ۴ تجویز از نظامت ضلع ڈیرہ غازیخان : انصار اللہ کے سہ ماہی امتحان کے لئے قیادت تعلیم مرکز یہ کی طرف سے مجوزہ / مقررہ نصاب کی کتب تمام مجالس میں بھیجی جاتی ہیں جن کی قیمت وصول کی جاتی ہے۔قوت خرید کی کمی کے باعث بہت سے انصار ان کتب سے محروم رہ جاتے ہیں۔اس لئے تجویز ہے کہ ان نصاب کی کتب کی رقم وصول کرنے کی بجائے بجٹ میں خرید کتب کی ایک شق کا اضافہ کر کے ہر ماہ یا سالانہ ایک مقررہ معین رقم وصول کر لی جائے اور کتب مفت تقسیم کی جائیں۔اس طرح یہ روحانی خزائن تمام انصار تک بلا قیمت پہنچائی جاسکتی ہیں۔فیصلہ عاملہ: یہ انتظامی معاملہ ہے اس لئے یہ تجویز شوری میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔تجویز از مجلس انصاراللہ سمبڑیال ضلع سیالکوٹ: تمام جماعتوں میں مختلف ہفتے اور عشرے منائے جاتے ہیں۔بہت اچھے پروگراموں پر عمل ہو رہا ہے۔تجویز ہے کہ تعلیم القرآن کلاس جس میں ناظرہ قرآن کریم ترجمہ اور تفسیر سکھائے جاتے ہیں، ہمیشہ کیلئے جاری رکھی جائے۔کسی عشرے یا ہفتے کا اس پر کوئی اثر نہ ہو۔اس طرح اس کلاس سے انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ۔لجنات ، ناصرات تمام تنظیمیں فائدہ حاصل کر سکتی ہیں۔فیصلہ عاملہ: جہاں مجالس کلاس جاری رکھنا چاہیں وہ جاری رکھ سکتی ہیں اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔شوری میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔مکرم قائد صاحب تعلیم القرآن حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات کی روشنی میں اس بارہ میں شوری میں تحریک کردیں۔تجویز از زعامت علیاء دار الحمد فیصل آباد: (i) فاستبقوا الخيرات کے قرآنی ارشاد اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کے جذبہ کے مطابق مرکز ہر سال مجالس کے مابین مقابلہ حسن کارکردگی منعقد کرواتا ہے۔اس مقابلہ کے چیدہ چیدہ معیار رسالہ ہدایات میں درج ہونے چاہئیں تا کہ مجالس میں بہترین کی امنگ بڑھتی رہے اور مجالس کو اس سے راہنمائی حاصل ہو۔