تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page viii of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page viii

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم میری خوش قسمتی ہے کہ مکرم ومحترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ایم اے سابق صدر مجلس انصار اللہ پاکستان نے بھی اپنی دیگر مصروفیات کے باوجود اس مسودہ کو بنظر غائر ملاحظہ فرمایا۔قارئین ان تمام احباب کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں خاص طور پر مکرم ومحترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کو کہ جنہیں یہ فکر دامن گیر تھا کہ تاریخ انصار اللہ جلد سے جلد محفوظ ہو جائے۔آپ ہی نے خاکسار کو یہ نازک ذمہ داری سونپی اور مسلسل اپنی دعاؤں اور ہدایات کے ذریعہ میری ڈھارس بندھاتے اور حوصلہ افزائی فرماتے رہے۔اللهم نور مرقدة وادخله في جنت النعيم انصار کی خدمت میں خاکسار اپنے لئے بھی دعا کی درخواست کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس ذمہ داری کی احسن بجا آوری کی توفیق دے اور اس کمترین کی غلطیوں اور کوتاہیوں سے صرف نظر فرماتے ہوئے اس تالیف کو خیر و برکت کا موجب اور اراکین کے لئے نافع بنائے ، آمین۔والسلام خاک پائے خلافت