تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page vii
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم آپ کے عہد صدارت کی کلیدی بات نماز با جماعت کے قیام کی ہمہ وقت اور مسلسل جد و جہد ہے جس کے جا بجا نمونے آپ آئندہ صفحات میں پڑھیں گے۔یہ بات پورے وثوق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ صدر محترم کی سوئی ہمیشہ اس اہم اور مقدس فریضہ پر اٹکی رہتی تھی۔آل پاکستان بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کی سپورٹس ریلی کی صورت اختیار کرنا ، آل پاکستان علمی ریلی کا کامیاب آغاز ، بالائی منزل دفاتر انصار اللہ کی تعمیر نیز زیریں منزل کے ہال کی توسیع ، مرکزی مجلس عاملہ کی سالانہ پکنک کا آغاز تعمیر بیت الفتوح لندن کیلئے عطیہ کی فراہمی ،سالانہ مقابلہ مقالہ نویسی کا انعقاد، مریم شادی فنڈ میں مجلس انصاراللہ پاکستان کی شمولیت، مطبوعات کے سلسلہ میں غیر معمولی مساعی ، میڈیکل کیمپس میں اضافہ، آڈٹ کے نظام میں استحکام اور صف دوم کے بنیادی کوائف کی تکمیل اس دور کے نمایاں کام ہیں۔خاکسار نے کوشش کی ہے کہ جماعتی رسائل و اخبارات اور دفتری ریکارڈ سے جس قدر مواد مہیا ہو سکے ، اُسے اس جلد میں سمو کر قارئین کی خدمت میں پیش کر دیا جائے لیکن مجھے کامل ادراک ہے کہ اس دور کی کارگزاری کو کماحقہ ان اوراق کی زینت نہیں بنایا جاسکا۔اپنی اس کم مائیگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے مرکزی مساعی ، دورہ جات ہمجالس کی سرگرمیوں نیز اجلاسات و اجتماعات کے علاوہ سیدنا حضرت خلیفہ اسیح کے ارشادات اور صدر مجلس کی ہدایات کا کسی قدر تذکرہ کر دیا گیا ہے۔مجلس شوری کے فیصلہ جات، دستور اساسی مجلس کے مالی نظام اور دیگر شعبہ جات کی اہم مساعی بھی اس جلد کا خصوصی حصہ ہیں اس کتاب میں کوئی قابل اصلاح یا قابل شمولیت مواد اگر میسر ہو تو از راہ کرم اس سے خاکسار کو مطلع فرمائیں۔مسودہ کی تیاری میں ہمہ وقت پیش کئے رکھیں۔حال رہا نے اپنی خدمات کا تعاون شامل مسودہ کی نوک پلک درست کرنے میں معاونت کی۔نے اسے کتابی شکل وصورت میں ڈھالا۔نے خاکسار کی درخواست پر مسودہ پر نظر ثانی کی۔