تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 49 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 49

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۴۹ اس توسیع اور تعمیر نو نے بہت سہولت پیدا کر دی۔اس طرح مجلس کو اپنی تقریبات کیلئے کشادہ اور وسیع جگہ میسر آگئی۔صدر محترم نے دفاتر اور ہال کی ضرورت کے مطابق نیا فرنیچر مہیا کیا۔بالائی منزل میں معیاری نشستوں اور دیگر لوازمات کا بھی اہتمام کیا گیا۔غربی جانب سٹیج تعمیر کیا گیا۔پائپ کی خوبصورت کرسیاں سٹرانگ مین لمیٹڈ فیصل آباد سے خصوصی طور پر بنوائی گئیں۔مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب نے خاکسار مرتب کو بتایا کہ صدر محترم نے مذکورہ تعمیرات کی آرائش و زیبائش میں ذاتی دلچسپی لی یہاں تک کہ کرسیوں ، پر دوں اور دیگر ضروریات کے چناؤ کے لئے صدر محترم بنفس نفیس خود بھی فیصل آباد تشریف لے گئے۔آپ کے ہمراہ مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب نائب صدر، مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب اور مکرم منیر احمد بسمل صاحب بھی وقتاً فوقتاً جاتے رہے۔سہ ماہی اجلاسات ناظمین کا با قاعد و انعقاد بانی مجلس انصار اللہ سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے فرمایا کہ: ”ہماری جماعت کے سپرد یہ کام کیا گیا ہے کہ ہم نے تمام دنیا کی اصلاح کرنی ہے۔تمام دنیا کو اللہ کے آستانہ پر جھکانا ہے۔تمام دنیا کو اسلام اور احمدیت میں داخل کرنا ہے۔تمام دنیا میں اللہ تعالیٰ کی بادشاہت قائم کرنا ہے مگر یہ عظیم الشان کام اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک جماعت کے تمام افراد خواہ بچے ہوں یا نوجوان ہوں یا بوڑھے ہوں ، اپنی اندرونی تنظیم کو مکمل نہیں کر لیتے اور اس لائحہ عمل کے مطابق دن رات عمل نہیں کرتے جو ان کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔“ حضور کے اس ارشاد کی روشنی میں انصار اللہ کے لائحہ عمل پر پوری طرح عمل درآمد کے لیے جہاں خط و کتابت اور مرکزی نمائندوں کے دورہ جات وغیرہ سے تنظیم کی مضبوطی کا کام لیا جاتا ہے وہاں بیرونی عہد یداران مثلاً ناظمین انصار اللہ اضلاع اور زعماء اعلیٰ مجالس کا دوسرے عہد یداروں سے رابطہ بھی بہت ہی مفید ثابت ہوا ہے۔حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کے دو رِ صدارت میں اس طرف خاص توجہ دی گئی تھی۔محترم صدر صاحب نے ناظمین اور زعماء اعلیٰ کے مرکز میں اجلاسات کے انعقاد کے لیے توجہ دلاتے ہوئے اس کا باقاعدہ انتظام کیا۔یہ قرار پایا کہ ہر سال ناظمین کے کم از کم تین سہ ماہی اجلاس ربوہ میں منعقد ہوں۔اس فیصلہ پر عمل کیا گیا۔اس طرح عام طور پر ایک اجلاس سال کے شروع میں ، دوسرا سال