تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 43 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 43

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۴۳ دیگر امور کے علاوہ باجماعت نماز کا جائزہ لیا گیا اور جہاں کمی تھی اس کو دور کرنے اور بہتر بنانے کی طرف خاص توجہ دلائی گئی۔اجلاس میں چودہ زعماء اور گیارہ نائب ناظمین ضلع شریک ہوئے۔احمد یہ بیت الذکر تخت ہزارہ پر حملہ ۱۰ نومبر ۲۰۰۰ ء کو بوقت شب احمدیہ بیت الذکر تخت ہزارہ (ضلع سرگودہا ) میں مخالفین نے آتشیں اسلحہ اور کلہاڑیوں سے احمدیوں پر حملہ کر دیا جس میں پانچ احمدیوں (بشمول دونوعمر اطفال ) نے راہ مولیٰ میں جان قربان کرنے کی سعادت پائی جبکہ دو احمدی شدید زخمی ہوئے۔اس گاؤں میں مولوی اطہر شاہ نے گزشتہ ایک عرصہ سے جماعت کے خلاف سب وشتم اور اشتعال انگیزی کا بازار گرم کر رکھا تھا۔ارنومبر کو عصر کے بعد اس نے اپنے غنڈوں کے ہمراہ گاؤں کی گلیوں میں احمدیوں کے گھروں کے باہر غلیظ گالیاں نکالنی شروع کیں۔احمدیوں نے صبر سے کام لیا۔عشاء کے وقت طے شدہ منصوبہ کے تحت چار مساجد سے اعلان ہوا اور اڑھائی صد افراد ڈنڈے اور کلہا ڑیاں لے کر احمد یہ مسجد پہنچے۔دیوار گرادی اور اندر گھس گئے۔پولیس کو واقعہ کی اطلاع کر دی گئی تھی اور اس وقت بھی چند سپاہی موجود تھے۔اس پر تشدد واقعہ میں چار احمدی موقع پر ہی شہید کر دئیے گئے۔انکی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی اور لاشوں کو گھسیٹ کر چھت سے گلیوں میں پھینگا گیا۔ایک نوجوان ہسپتال پہنچ کر شہید ہو گیا۔شہید ہونے والے ناصر مکرم نذیر احمد صاحب رائے پوری شہید تخت ہزارہ کا مختصر تذکرہ پیش ہے۔محترم نذیر احمد صاحب ۶۵ سال کی عمر کے تھے اور آپ زمیندارہ کا کام کرتے تھے۔آپ کا دل ہر وقت مسجد میں ہی انکار ہتا تھا۔شہادت کے روز نماز مغرب مسجد میں پڑھی پھر حضور کا خطبہ سنا اور عشاء کی نماز ادا کی۔اس کے بعد بھی گھر جانے کی بجائے مسجد میں ہی رہے۔دعوت الی اللہ کے شوقین اور بلند حو صلے اور بچوں پر شفقت کرنے والے تھے۔سلسلہ کے ساتھ بہت محبت تھی۔اس سانحہ میں آپ کے فرزند مکرم عارف محمود صاحب نے بھی جام شہادت نوش کیا۔محمد و د مرکزی مجلس شوری ہر سال سالانہ اجتماع کے موقعہ پر ایک یا دو دن کے لئے مجلس شوری منعقد ہوتی رہی تھی۔۱۹۸۳ء کے اجتماع تک اس طریق پر عمل ہوتا رہا۔۱۹۸۴ء سے ملکی حالات کی بنا پر مرکزی اجتماع منعقد نہ ہو سکے۔لہذا شوریٰ انصار اللہ کا انعقاد بھی ناممکن ہو گیا۔اس خلا کو کسی حد تک پورا کرنے کے لئے ۱۹۸۵ء سے