تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 324
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۳۰۴ ٹرانسکر پشن مجالس عرفان و خطبات مجلس انصار اللہ پاکستان کو یہ سعادت حاصل ہے کہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی مجالس عرفان اور خطبات کی ریکارڈنگ باقاعدہ ضبط تحریر میں لا کر ایم ٹی اے کو بھجوائی جاتی رہیں۔اس ضمن میں قابل قدر کام مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کے عہد صدارت میں ہوا۔10 سیرت رفقاء حضرت مسیح موعود پر پروگرام ۳۰ رمئی ۱۹۹۴ء کو شعبہ سمعی بصری نظارت اشاعت صدر انجمن احمد یہ پاکستان کی میٹنگ منعقدہ سرائے محبت احاطہ صدرانجمن احمدیہ میں ذیلی تنظیموں کے ذمہ معین امور کی انجام دہی لگائی گئی۔11 ان مفوضہ امور میں سے ایک اہم کام رفقاء کرام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت و سوانح پر پروگرام تیار کرنے کا تھا۔ابتداء یہ کام اس وقت کے نائب صدر کرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی کی نگرانی میں شروع ہوا جنہوں نے رفقاء کرام کی فہرست بنا کر اہل علم حضرات کو ان پر مضمون تیار کرنے کی تحریک کی۔خاکسار کے ذاتی ریکارڈ میں ان کا تحریر کردہ ایک خط اور مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب قائمقام صدر مجلس کی طرف سے یاددہانی کی چٹھی محفوظ ہے جو ۱۹۹۵ء میں لکھی گئی اور اس میں خاکسار ڈاکٹر سلطان احمد مبشر کو حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی پر مضمون تیار کرنے کی ہدایت تھی۔مکرم ڈاکٹر لطیف احمد قریشی صاحب کی نگرانی میں ذی علم احباب سے رابطہ کر کے رفقاء حضرت مسیح موعود" کی سیرت پر پروگرام تیار کروائے گئے۔ان کی ریکارڈنگ ایم ٹی اے پاکستان کے مرکزی سٹوڈیوز میں کی گئی۔یہ پروگرام ایم ٹی اے پر نشر ہوئے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت مقبول ہوئے۔ان میں سے کئی پروگرام متعدد بار ایم ٹی اے پر ٹیلی کاسٹ کئے گئے۔رفقائے کرام کے اسماء مبارک اور پروگرام پیش کرنے والے حضرات کی فہرست نظارت اشاعت (ایم ٹی اے) کے شکریہ کے ساتھ پیش ہے۔رفیق حضرت مسیح موعود پروگرام پیش کرنے والے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی مکرم مولانا محمد اعظم اکسیر صاح حضرت سید میر محمد اسحاق صاحب مکرم سید قمر سلیمان احمد صاحب حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی مکرم مولانا محمد اعظم اکسیر صاحب