تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 307 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 307

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۸۷ باصفا، باوفا، با تدبیر ( نظم۔طاہر عارف صاحب) ، الہی وعدوں پر یقین رکھنے والا وجود ( مکرم شیخ محبوب عالم خالد صاحب ناظر مال آمد، حضرت صاحبزادہ صاحب۔پیکر محبت و شفقت ( مکرم ناصر احمد ظفر صاحب بلوچ)،حضرت صاحبزادہ صاحب کی وفات پر نظم۔(ڈاکٹر راجہ نذیر احمد صاحب ظفر ) ، حضرت صاحبزادہ صاحب کے اوصاف حمیدہ، حضرت صاحبزادہ صاحب کے خلق کریمانہ (ایڈیٹر ) (۲) کا سر صلیب نمبر ( ستمبر ۲۰۰۱ء) ماہنامہ انصار اللہ ستمبر ۲۰۰۱ء کا شمارہ کا سر صلیب نمبر تھا۔یہ نمبر بھی مولانا نصر اللہ خاں ناصر صاحب کی ادارت میں شائع ہوا۔اس شمارہ کے ایک سو چھ صفحات اردو اور چھ صفحات انگریزی کے ہیں۔تصاویر کے آٹھ صفحات ہیں۔تصاویر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مبشر اولاد کا ایک گروپ فوٹو بھی شامل اشاعت ہے۔ڈاکٹر جان الیگزنڈرڈوئی اور اس کے خاندان کا گروپ فوٹو بھی شامل ہے۔اداریہ، امام الکلام، کلام الامام ، عربی منظوم کلام ، فارسی منظوم کلام کے بعد ،حضرت مسیح موعود کی فتح عظیم کی پیشگوئی ، الہامات اور تحریرات کی روشنی میں (ایڈیٹر )، پیشگوئی الیگزینڈر ڈوٹی کا مہتم بالشان ظہور، اصلح الموعود حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی چند تصریحات ( مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب)، احمدی سے نظم۔( مکرم مولانا مصلح الدین راجیکی صاحب مرحوم) ، حضرت خلیفہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا پیغام (ترجمہ: مکرم عاصم جمالی صاحب ) ، مسیحا سمپوزیم سے اختتامی خطاب ( مکرم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب ایم ایم احمد ترجمہ: مکرم عاصم جمالی صاحب)، مسیحاء ۲۰۰۰ ء بین المذاہب سیمپوزیم کی روئیداد ( ترتیب و تزئین : مکرم عاصم جمالی صاحب)، حضرت مسیح موعود کا دعوئی ماموریت اور نصرت الہی مکرم پروفیسر محمد اسلم صابر صاحب) ، حضرت مسیح موعود کا عظیم الشان کام ( مکرم شبیر احمد ثاقب صاحب)، کسر صلیب ( نظم۔مکرم عبد السلام اسلام صاحب ) ، حضرت مفتی محمد صادق صاحب۔۔۔۔۔۔کا تاریخی کردار ( مکرم مولا نا محمد اعظم اکسیر صاحب)، ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوئی کا آغاز و انجام ( مکرم نصیر احمد انجم صاحب)، ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوئی ( نظم۔مکرم عبدالمنان ناہید صاحب)، مقابلہ دعا- ڈاکٹر ڈوئی کے عروج و زوال اور انجام کی داستان عالمی اخبارات کے آئینہ میں ( ترتیب و ترجمه: مکرم عاصم جمالی صاحب) انگریزی حصہ میں مسیحا سمپوزیم ۲۰۰۰ ( منعقدہ ۱۲ اگست ۲۰۰۰ء) بمقام کنوشا وسکانسن