تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 306 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 306

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۸۶ (۱) مرزا منصور احمد صاحب نمبر (مارچ ۲۰۰۰ء) ماہنامہ انصار اللہ مارچ ۲۰۰۰ ء کا شمارہ (حضرت صاحبزادہ) مرزا منصور احمد صاحب نمبر کے طور پر مکرم مولا نا نصر اللہ خان ناصر صاحب کی زیر ادارت شائع ہوا۔یہ ایک سو بارہ صفحات پر مشتمل ہے۔اس میں سولہ صفحات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔اداریہ، امام الکلام، کلام الامام، عربی منظوم کلام کے بعد مندرجہ ذیل مضامین اور نظمیں شامل اشاعت ہیں۔فارسی منظوم کلام، آسمانی بشارات ،سید نا حضرت خلیفہ مسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبہ جمعہ میں حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کا ذکر خیر ، حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب (رقم فرمودہ: حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب) حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کی ولادت با سعادت ( مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب مؤرخ احمدیت ) حرف صداقت ( نظم مکرم عبدالسلام اسلام صاحب) ، ذریت مبارکہ۔حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی کے مصداق ( مکرم انتصار احمد نذر صاحب استاذ الجامعه )، بیاد حضرت مرزا منصور احمد صاحب ( نظم۔مکرم عبدالکریم قدسی صاحب ) ،حضرت مرزا منصور احمد صاحب کا سوانحی خاکہ مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب)، یہ میرا باپ ہے ( نظم۔مکرمہ صاحبزادی امتہ القدوس صاحبہ ، ایک درخشندہ گوہر - مجسم اخلاق و وفا ( مکرم مسعود احمد خاں صاحب دہلوی سابق ایڈیٹر الفضل)، حضرت صاحبزادہ صاحب کی اہلی اور معاشرتی زندگی کی ایک جھلک (محترم صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی سے ایک ملاقات)،حضرت صاحبزادہ صاحب کی یاد میں ( حضرت مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعتہائے احمد یہ صوبہ پنجاب)،مسافر راہ نیاز ( نظم۔مکرم عبدالکریم قدسی صاحب)، ہرگز نمیرد آنکه دلش زنده شد بعشق (یادوں کے نقوش مکرم مولانا سلطان محمود انور صاحب)، حضرت مرزا صاحب کی خدمات جلیلہ اور حسن قیادت ( مکرم یوسف سہیل شوق صاحب)، میرے ابا ( نظم محترمہ صاحبزادی امتہ القدوس صاحبہ)،حضرت صاحبزادہ مرزا منصوراحمد صاحب مولود مسعود ( مکرم مولانا محمد صدیق صاحب سابق انچارج خلافت لائبریری)،حضرت مرزا منصور احمد صاحب۔کچھ یادیں کچھ باتیں ( مکرم رشید احمد صاحب معاون ناظر امور عامہ)،حضرت مرزا منصور احمد صاحب کی بکھری ہوئیں چند یادیں ( ملک منور احمد جاوید صاحب نائب ناظر ضیافت)،