تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 256
۲۳۶ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم بنائے جائیں نیز محلوں میں حضور ایدہ اللہ کے خطبہ سننے کی طرف خصوصی توجہ دلائی جائے اور کبھی کبھی گھروں میں بھی خطبہ کی حاضری لی جایا کرے۔“ ( اجلاس ۲۹ اکتوبر ۲۰۰۱ء) محترم صدر صاحب نے زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ وہ جائزہ لے لیں کہ بازار کیلئے جو کمیٹیاں بنائی گئی تھیں وہ کام کر رہی ہیں۔نماز جمعہ کے وقت دکانیں بند کروانے کے لئے پیار و محبت سے سمجھایا جائے۔نماز باجماعت کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔پہلے تین چار کمزور محلے چن کر ان کی طرف سپیشل توجہ دی جائے۔فجر اور عشاء کا جائزہ لے کر فہرست تیار کی جائے اور انفرادی طور پر مناسب انصار کے ذریعے غیر حاضر انصار کو توجہ دلائی جائے اور سائفین کا نظام بھی قائم کیا جائے۔نماز جمعہ کی حاضری کا بھی جائزہ لیں۔“ اجلاس ۲۲ / جنوری ۲۰۰۲ء) مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ وہ دو چار محلے چن کر ان کی نماز عشاء اور فجر کی حاضری لگائیں اور اسی طرح باری باری محلے چن کر کام کیا کریں اور کوارٹرز صدر انجمن احمد یہ اور کوارٹرز تحریک جدید کو بھی اس میں شامل کیا جائے اور اس کی رپورٹ صدر صاحب کو بھجوائی جائے۔“ ( اجلاس ۲۷ فروری ۲۰۰۲ء) مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ نمازوں کے اوقات میں دکانیں بند کروانے کی طرف مسلسل توجہ دلاتے رہیں۔دکانوں کے قریب مراکز نما ز بنائے جائیں۔سنٹروں کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے اور اوقات نماز دکانداروں کے مشورہ سے مقرر کئے جائیں۔“ ( اجلاس ۲۴ / مارچ ۲۰۰۲ء) محترم صدر صاحب نے قائد صاحب تربیت کو ہدایت فرمائی کہ زعیم صاحب اعلی ربوہ نے تین چار محلے Select کر کے (جن میں کوارٹرز صدر انجمن اور تحریک جدید بھی شامل تھے ) ان کی نمازوں کی حاضری چیک کر کے رپورٹ بھجوائی تھی اسکی طرف ان کو توجہ دلائی جائے۔“ (۲۹ را پریل ۲۰۰۲ء) مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ وہ زعماء کو نماز با جماعت کے لئے خصوصی توجہ دلائیں۔“ (اجلاس ۲۹ جون ۲۰۰۲ء) وو صدر مجلس نے مقامی مجلس ربوہ کو نمازوں میں حاضری بڑھانے کی کوششوں کو مزید