تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 255 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 255

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۳۵ اصلاح کے لئے مکرم عبدالجلیل صادق صاحب کا تعاون بھی حاصل کیا جائے۔“ (اجلاس ۲۲ اکتوبر ۲۰۰۰ء) مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ وہ اقصیٰ روڈ اور رحمت بازار میں بعض بااثر آدمیوں کی ڈیوٹی لگائیں جو جمعہ کے وقت دکانیں بند نہ کرنے والوں کو نرمی سے توجہ دلائیں۔اسی طرح نمازوں کے لئے بھی ست افراد کی فہرست بنائی جائے اور ان کو با قاعدگی کے ساتھ مناسب رنگ میں توجہ دلائی جاتی رہے۔“ اجلاس ۱۷/جنوری ۲۰۰۱ء) مکرم قائد صاحب تربیت کو ہدایت فرمائی کہ بعض پرانی بڑی دیہاتی جماعتوں میں نماز جمعہ اور نماز کی حاضری میں کمی ہے ان میں ۹۸ شمالی سرگودھا ، اونچا مانگٹ ، پیر کوٹ ثانی وغیرہ اور سیالکوٹ ضلع کی پرانی جماعتیں شامل ہیں۔ان میں سے دس بارہ مجالس Select کر کے ان کو خصوصی توجہ دلائی جائے اور ان کا دورہ بھی کیا جائے۔“ اجلاس ۲۴ را پریل ۲۰۰۱ء) مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کی رپورٹ پر محترم صدر صاحب نے ہدایت فرمائی کہ نماز جمعہ کے وقت دکانیں بند کر وانے کے لئے مسلسل کوشش جاری رہنی چاہئے۔“ اجلاس ۲۶ جون ۲۰۰۱ء) محترم صدر صاحب نے زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ ہر محلہ میں نماز با جماعت میں ست افراد کو انفرادی طور پر توجہ دلائی جائے۔اجلاس ۲۵ / جولائی ۲۰۰۱ء ) مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ ہر محلہ میں نماز با جماعت کی طرف خصوصی توجہ دی جائے اور آدمی معین کر کے انفرادی طور پر گھروں میں پیار و محبت کے ساتھ سمجھایا جائے اور رابطہ رکھا جائے۔“ اجلاس ۲۷ / اگست ۲۰۰۱ء) مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ مکرم قائد صاحب تربیت سے مل کر رمضان کے بعد تربیت کا پروگرام ابھی سے بنائیں اسی طرح یہ بھی منصوبہ بن جانا چاہئے کہ رمضان میں نمازوں کی حاضری قائم رکھنے کی کس طرح کوشش کرنی ہے؟ محلہ میں گروپ