تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 217 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 217

۱۹۷ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم اختتامی اجلاس: نماز جمعہ کے بعد اجتماع کے اختتامی اجلاس کی کارروائی ہوئی۔اختتامی اجلاس کی صدارت مرکزی نمائندہ نے کی۔تلاوت قرآن کریم نظم اور عہد کے بعد علمی و ورزشی مقابلہ جات میں اول، دوم اور سوم پوزیشنیں حاصل کرنے والے انصار میں مرکزی نمائندہ نے انعامات تقسیم کئے اور کامیاب اجتماع منعقد کرنے پر نظامت ضلع کو مبارکباد دی۔آپ نے کہا کم وقت میں انتظامیہ نے بڑے احسن رنگ میں پروگرام مکمل کیا ہے۔اپنے بچوں کو بھی نظام سے وابستہ کریں اور ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔اس تربیتی اجتماع میں اٹھا ئیں مجالس کی نمائندگی ہوئی اور تین سو پانچ انصار کے علاوہ دوسو پنتالیس خدام، اطفال اور نو مبائعین نے شرکت کی۔الحمد للہ یہ پروگرام بخیر و خوبی انجام پذیر ہوا۔علم انعامی اور اسناد خوشنودی کے معیاروں میں رد و بدل اجلاس مرکزی عامله منعقدہ ۱۰/ مارچ ۲۰۰۳ء میں صدر صاحب علم انعامی کمیٹی نے مختلف شعبوں کے معیاروں اور نمبروں میں تبدیلی کے بارہ میں بعض سفارشات پیش کیں جنہیں مجلس عاملہ نے منظور کر لیا۔۲۶ مارچ کے اجلاس میں صدر محترم نے قائد صاحب عمومی کو ہدایت کی کہ جو معیار طے ہوئے ہیں، وہ قائدین کو بھجوائے جائیں۔وہ اپنے شعبہ کے نمبروں کے بارہ میں جائزہ لے کر اپنا تبصرہ صدر محترم کو بھجوائیں۔صدر محترم اسکے لئے ایک کمیٹی بنادیں گے جو حتمی سفارش پیش کرے گی۔مجلس انصار اللہ کراچی کا سالانہ ریفریشر کورس اجلاس اول: مؤرخه ۱۶ / مارچ ۲۰۰۳ء بروز اتوار احمدیہ ہال کراچی میں مجلس انصار اللہ کراچی کے زیر اہتمام پانچواں ایک روزہ سالانہ ریفریشر کورس منعقد ہوا۔اس ریفریشر کورس میں شرکت کے لئے مرکز سے مکرم ڈاکٹر عبد الخالق خالد صاحب نائب صدر صف دوم و قائد تعلیم اور مکرم مولانامحمد اعظم اکسیر صاحب قائد اصلاح وارشاد تشریف لائے تھے۔افتتاحی تقریب: پہلے اجلاس کی صدارت مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب نا ئب صد رصف دوم و قائد تعلیم (نمائندہ مرکز ) نے کی۔تلاوت قرآن کریم مکرم یعقوب احمد بٹ صاحب نے کی۔بعدۂ صدر اجلاس نے عہد دہرایا۔عہد کے بعد مکرم حمید احمد شاہد صاحب نے خوش الحانی سے نظم سنائی۔مکرم قریشی محمود احمد صاحب ناظم کراچی نے ریفریشر کورس کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ جات کی مساعی کیلئے