تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 209 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 209

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۸۹ اصلاح وارشاد، تربیت اور ایثار کے شعبوں سے متعلق تمام امور سے آگاہ کیا اور طریقہ کار کی تفصیلات بتا ئیں۔مکرم بشیر الدین عباسی صاحب نائب ناظم مجلس انصار اللہ کراچی نے شعبہ تجنید ، مال ، وقف جدید، تحریک جدید اور آڈٹ کے کاموں کی تفصیل اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔اسی طرح شعبہ اشاعت، تربیت، ذہانت و صحت جسمانی اور صف دوم کے بارہ میں پروگرام بتائے گئے۔منتظم تربیت مکرم زبیر احمد خان صاحب اور منتظم اصلاح و ارشاد مکرم محمد انور ناصر صاحب نے مختصر أخطاب کیا اور مکرم مربی صاحب نے نصائح کیں۔پروگرام کے اختتام پر نماز ظہر ادا کی گئی اور یہ ریفریشر کورس بخیر و خوبی انجام پذیر ہوا۔۴ کی سیمینار یوم مصلح موعود مورخه ۱۹ / فروری ۲۰۰۳ء کو مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ کے زیرانتظام انصار اللہ پاکستان کے ہال میں یوم مصلح موعود کے مبارک موقع پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔" مریم شادی فنڈ“ سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحم اللہ تعالٰ نے اپنی حیات مبارک کی آخری تحر یک ضرورت مند بچیوں کی شادیوں کے موقع پر امداد کے بارہ میں فرمائی چنانچہ آپ نے ۲۱ فروری ۲۰۰۳ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا :۔میں شکر نعمت کے طور پر اپنی والدہ مرحومہ کا ذکر بھی کرنا چاہتا ہوں۔آپ غریبوں کی بہت ہمدرد تھیں اور بہت مہربان وجود تھیں۔ہمیشہ انہوں نے مجھے بھی غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرنے کی تربیت دی۔ان کی اس نیکی کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی خاطر میں آج ایک اعلان کرنے والا ہوں۔آپ غریب بچیوں کے جہیز کا انتظام کیا کرتی تھی۔اور بہت سی ایسی بچیاں تھیں یا دوسری غریب جن کے جہیز کا آپ نے ہمیشہ انتظام فرمایا۔اللہ تعالیٰ ان کو اس کی بہترین جزا دے۔اب ان کی یاد میں اور ان کے احسان کا بدلہ اتارنے کے لئے ، احسان کا بدلہ تو نہیں اتارا جا سکتا مگر ان کی روح کو ثواب پہنچانے کی خاطر ، میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جو بھی بیٹیاں بیاہنے والے ہیں اور غربت کی وجہ سے ان کو کچھ دے نہیں سکتے۔کچھ تھوڑے بہت کپڑے ، کچھ سنگھار کی چیزیں ، یہ تو لازمی ہیں ورنہ وہ اپنے سسرال میں جا کر بہت شرمندہ ہوتی ہیں اور بہت سے طعنے ملتے ہیں۔یہ تو ظلم کرتے ہیں جو طعنے دیتے ہیں