تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 188 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 188

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۶۸ صف دوم ) اول : مکرم مبارک احمد صاحب گلشن جامی کراچی۔دوم : مکرم سید علیم احمد شاہ صاحب ڈرگ روڈ کراچی۔۔والی بال اور رسہ کشی : مندرجہ بالا مقابلہ جات کے بعد مرکزی سالانہ سپورٹس ریلی کیلئے مذکورہ دونوں کھیلوں کے اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔اختتامی تقریب مکرم ناظم صاحب ضلع نے اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں کو نصائح کیں اور اطاعت نظام کی طرف توجہ دلائی۔بعدۂ اجتماعی دعا کے بعد یہ تقریب بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئی۔حاضرین کی کل تعداد ایک سو ستائیس تھی جس میں انصار کی تعداد ایک سوچھ تھی۔ورزشی مقابلہ جات کا انعقاد گلشن جامی کی بیت الحمد کے بالمقابل ایک کھلے پلاٹ میں کیا گیا تھا۔مکرم راجا سعید احمد صاحب نائب ناظم صحت جسمانی ضلع کراچی نے کارکنان کے ساتھ جملہ انتظامات احسن رنگ میں سرانجام دیئے۔نمائندہ برائے کمیٹی کفالت یکصد یتامیٰ کمیٹی کفالت یکصد یتامی احمد یہ صد سالہ جو بلی کے حوالہ سے یتامی کی خبر گیری کی ایک منظم صورت ہے۔اس کمیٹی میں مجلس انصار اللہ پاکستان کے ایک نمائندہ بھی شامل ہوتے ہیں۔۲۰۰۲ء میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب بطور نمائندہ انصار اللہ شامل تھے۔۳۱ کی ہفتہ ہائے تربیت ا۔دوران سال دو ہفتہ ہائے تربیت منائے گئے:۔(الف) پہلا ہفتہ تربیت : ۱۵ تا ۲۱ / مارچ ( جمعه تا جمعرات ) (ب) دوسرا ہفتہ تربیت : ۲۰ تا ۲۶ ستمبر ( جمعه تا جمعرات ) ۲۔ہفتہ تربیت میں حسب ذیل اہم امور پر توجہ مرکوز کی گئی۔نماز با جماعت، تلاوت قرآن کریم، نماز تہجد، نماز جمعہ میں پورے گھر کی حاضری، ڈش پر خطبہ سننا، دعائیہ خطوط لکھنا، حضرت مسیح موعود کی کتاب ”کشتی نوح “ سے ”ہماری تعلیم کا ہر گھر میں درس۔۔ہفتہ کے دوران روزانہ درج ذیل موضوعات میں سے ایک کا درس دیا گیا۔نماز با جماعت، تلاوت قرآن کریم نماز جمعہ، ایم ٹی اے کی افادیت ،نماز تہجد،اخوت ومحبت، برکات خلافت۔خلاصہ رپورٹ دورہ جات مربی سلسله اصلاح و ارشاد ۲۰۰۲ء مکرم حفیظ احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ اصلاح وارشاد نے امسال بھی مجالس کا دورہ کر کے