تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 165
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم بعض مجالس کی مختصر رپورٹس ۱۴۵ مختلف مجالس کی تربیتی اور تعلیمی اور صحت جسمانی کی رپورٹس جو ماہنامہ انصار اللہ کو موصول ہوئیں اور ماہ نومبر ۲۰۰۲ میں شائع ہوئیں ان کا خلاصہ درج ذیل ہے۔(1) حلقہ دار السلام لاہور : پنک مؤرخہ ۷ / جولائی ۲۰۰۲ (۲) حلقه مغلپورہ لاہور : پکنک مؤرخہ ۱۴ جولائی ۲۰۰۲ء (۳) مجالس انصار اللہ ضلع اوکاڑہ : پکنک و ورزشی مقابلے مؤرخہ ۱۶ / جولائی ۲۰۰۲ء ( ۴ ) حلقہ دار السلام لاہور: سائیکل سفر و رابطه دیہہ (۵) حلقہ مارٹن روڈ کراچی : ریفریشر کورس مورخہ ۲۲ جولائی ۲۰۰۲ء (۶) نظامت انصار اللہ کراچی کی طرف سے ایک آئی کیمپ المہدی ہسپتال مٹھی ( نگر پارکر سندھ ) میں 4 اور ے جولائی ۲۰۰۲ کو لگایا گیا۔اس کیمپ میں دوسوستاون مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔19 کی حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کی وفات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے ، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے کے فرزند ارجمند اور حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ کے داماد حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب مؤرخہ ۲۳ جولائی ۲۰۰۲ء کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے صبح (امریکہ کے وقت کے مطابق ۲۲ / جولائی شب ساڑھے گیارہ بجے ) انتقال فرما گئے۔انا لله و انا اليه راجعون آپ کی عمر ۸۹ سال تھی ، اس لحاظ سے آپ اس وقت تک خاندان حضرت مسیح موعود کے مردوں میں سب سے لمبی عمر پانے والے خوش قسمت وجود تھے۔آپ گزشتہ چند ماہ سے علیل چلے آرہے تھے اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث واشنگٹن کے ہسپتال میں زیر علاج رہے۔لیکن آخر خدائی تقدیر غالب آئی۔حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب (المعروف ایم ایم احمد ) عالمی شہرت کے حامل ماہر اقتصادیات تھے اور بین الاقوامی اقتصادی اداروں میں قدر کی نگاہ سے پہچانے جاتے تھے۔آپ اس پہلو سے بہت وقیع عہدوں پر بھی فائز رہے۔اپنے وطن عزیز پاکستان کیلئے گراں قد را قتصادی خدمات سرانجام دیں اور فنانس سیکرٹری ، ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن اور صدر پاکستان کے اقتصادی امور کے مشیر بھی رہے۔لیکن آپ کا اصل اعزاز یہ تھا کہ آپ ایک متقی ، دیندار اور مخلص خادم سلسلہ تھے۔آپ نے زندگی بھر دین کو دنیا پر مقدم رکھا۔مختلف جہتوں سے جماعتی خدمات کی سعادت پانے کے ساتھ ساتھ آپ ۱۹۸۹ء سے