تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 136
۱۲۰ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم میں ہماری رپورٹس کے مطابق کتنے ( پھل ) حاصل ہوئے ہیں۔اسکے مطابق کس ضلع میں تعداد میں کتنا فرق پڑا ہے یہ تعداد کہاں Reflect ہوئی ہے۔مربی صاحب، انسپکٹر ان اور دورہ پر جانے والے احباب کو نومبائعین کے کچھ نام دے دیا کریں جو وہاں عملاً چیک کریں کہ کیا پوزیشن ہے۔مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ چند محلے چن کر ان کی نمازوں کی حاضری کی رپورٹ بھجوائیں اور ہر محلہ میں کچھ دوست مقرر کریں کہ جو نمازوں میں ست انصار کو پیار اور محبت سے سمجھا ئیں۔یہ کام مستقل طور پر کرنے کی ضرورت ہے۔صدر صاحب محترم نے مکرم قائد صاحب تعلیم کو ہدایت فرمائی کہ وہ بنیادی نصاب پر نظر ثانی کروا کر اس کی اشاعت کا انتظام کریں۔پہلی سہ ماہی کی میٹنگ زعماء اعلیٰ و ناظمین اضلاع و علاقہ کے بارہ میں طے ہوا کہ یہ میٹنگ ۲ فروری بروز اتوار رکھی جائے۔یہ اجلاس دعا کے بعد پانچ بج کر پینتیس منٹ پر اختتام پذیر ہوا۔مجلس انصار اللہ کے میڈیکل کیمپ اور معجزانہ شفا جماعت احمدیہ کومحض خدا کے فضل سے دکھی انسانیت کی خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔یہ خدمت فری میڈیکل کیمپس کے ذریعہ بھی سرانجام دی جاتی ہے جس سے ایسے لوگوں کو علاج کی سہولت میسر آتی ہے جہاں طبی سہولیات یا تو موجود نہیں یا اگر موجود ہیں تو غریب طبقہ مالی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے علاج نہیں کروا سکتا۔فری میڈیکل کیمپس کے مواقع پر حیرت انگیز طور پر اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے نشان ظاہر ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے مریض شفا بھی پاتے ہیں جو اپنے علاج سے مایوس ہو چکے ہوتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ مکرم زعیم صاحب اعلیٰ انصار اللہ راولپنڈی صدر نے اپنے کیمپ کی رپورٹ میں تحریر کیا۔موصوف بیان کرتے ہیں کہ ” منوال کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔یہاں ایک بچی جس کی عمر پانچ سال کے قریب تھی۔جب وہ علاج کے لئے ہمارے کیمپ میں آئی تو اس کے جسم پر پھوڑے، پھنسی، خارش کے علاوہ پیپ بھی پڑی ہوئی تھی۔اس کا بہت علاج کروایا گیا تھا جس پر کثیر روپیہ بھی خرچ ہوا لیکن افاقہ نہ ہوا۔ہمارے کیمپ کے ڈاکٹر صاحب نے اسے تین دن کی