تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 129 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 129

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۱۳ مکرم قائد صاحب تعلیم کو ہدایت فرمائی کہ مجالس کو ترجمہ قرآن کریم کے سلسلہ میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ترجمۃ القرآن کلاس سے استفادہ کی طرف توجہ دلائیں۔مکرم قائد صاحب ایثار کو ہدایت فرمائی کہ مجالس کو توجہ دلائیں کہ وہ مسجد کی صفائی کے علاوہ اپنے محلہ یا گلی میں عام لوگوں کے فائدہ کے لئے بھی کوئی وقار عمل کا پروگرام بنایا کریں۔اس کے بعد قیادت وقف جدید ، آڈٹ ،تربیت نو مبائعین ،اصلاح وارشاد، زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ اور مال کی رپورٹس پیش کی گئیں۔محترم صدر صاحب نے زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ وہ جائزہ لے لیں کہ بازار کے لئے جو کمیٹیاں بنائی گئی تھیں وہ کام کر رہی ہیں یا نہیں۔نماز جمعہ کے وقت دکانیں بند کروانے کے لئے پیارو محبت سے سمجھایا جائے۔نماز باجماعت کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔پہلے تین چار کمزور محلے چن کر ان کی طر فخصوصی توجہ دی جائے۔نماز فجر اور عشاء کا جائزہ لے کر فہرست تیار کی جائے اور انفرادی طور پر مناسب آدمیوں کے ذریعہ توجہ دلائی جائے اور سائفین کا نظام بھی قائم کیا جائے۔نماز جمعہ کی حاضری کا بھی جائزہ لیں۔یہ اجلاس تقریباً سات بجے شام دعا کے بعد اختتام پذیر ہوا۔خلاصہ کا رروائی اجلاس مجلس عاملہ ۲۷ فروری ۲۰۰۲ء مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کا ماہانہ اجلاس مؤرخہ ۲۷ فروری ۲۰۰۲ء بروز بدھ بوقت پونے پانچ بجے شام گیسٹ ہاؤس مجلس انصار اللہ پاکستان میں زیر صدارت مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاح صدر مجلس منعقد ہوا۔مندرجہ ذیل ممبران نے شرکت فرمائی۔۱۔مکرم خالد محمودالحسن بھٹی صاحب ۲۔مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب ۳ مکرم عبدالجلیل صادق صاحب ۴۔مکرم مبارک احمد طاہر صاحب ۶۔مکرم سید طاہراحمد صاحب ۵- مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب مکرم چوہدری لطیف احمد جھمٹ صاحب ے۔مکرم عبدالرشید غنی صاحب ۹ یکرم منور شمیم خالد صاحب ۱۱ مکرم منیر احمد بسمل صاحب ۱۰۔مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب ۱۲ مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب ۱۳ مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ۱۴۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ۱۵۔مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب