تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 124
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۰۰۲ء انتخاب صد رونا ئب صد رصف دوم برائے سال ۲۰۰۲ ۲۰۰۳ء سال ۲۰۰۲ء -۲۰۰۳ء کے لئے صدر مجلس و نا ئب صدر صف دوم کے انتخابی اجلاس کے لئے صدر مجلس مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نے ۱۲۴ کتوبر ۲۰۰۱ء کوسیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کرنے کی درخواست کی جس پر ۲۶ /اکتوبر کو حضور نے مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب (وکیل اعلیٰ تحریک جدید ) کو مقرر فرمایا۔صدر مجلس کے لئے پیش ہونے والے اسماء جو حسب قواعد اس سے قبل حضور انور منظور فرما چکے تھے ، اُن میں مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب کا نام بھی شامل تھا۔اس پر قائد عمومی مکرم محمد اسلم شاد منگل صاحب نے بغرض وضاحت و رہنمائی پرائیویٹ سیکرٹری صاحب لندن کو (۲۹ اکتوبر کو خط لکھا۔اس پر انہوں نے ۳۱ اکتوبر کو حضور انور کا یہ فرمان بھجوایا: پھر چوہدری شبیر احمد صاحب کو انتخاب کروانے کے لئے مقرر کر دیں“ اس ارشاد کی تعمیل میں یہ انتخابی اجلاس ۱۴ نومبر ۲۰۰۱ء کو مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔کل دوسونوے اراکین حاضر تھے۔نتائج اس طرح رہے۔برائے صدر مجلس نمبر شمار اسماء حاصل کردہ ووٹ ا۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ۳۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب مکرم مبشر احمد کاہلوں صاحب مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب ۲۲ ۲۳۴ ۲۱ کوئی ووٹ نہیں ملا