تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 94 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 94

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۹۴ رابطہ دیہہ ومیڈیکل کیمپس صف دوم ربوہ شعبه صف دوم مجلس انصار اللہ مقامی نے ۲۰۰۱ء میں رابطہ دیہہ ومیڈیکل کیمپس کے سلسلہ میں جو مساعی کی ، اس کا ایک مجمل خاکہ یہ ہے: وفود مقامات فاصلہ کلومیٹر شامل انصار ۲۷۰ ۱۲۹۰ ۵۵۳ ۶۸ میڈیکل کیمپس کیمپس میں دیکھے گئے مریض خدمت بجالانے والے ڈاکٹرز یوم تحریک جدیدر بوه ۸۵ مورخہ ۷ ستمبر ۲۰۰۱ء کو یوم تحریک جدید منایا گیا۔مجلس انصار اللہ مقامی نے اس روز ایک خصوصی جلسہ کا اہتمام کیا۔جس میں زعماء حلقہ جات اور منتظمین بلاک لیڈران نے شرکت کی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب وکیل المال اول تحریک جدید نے خطاب کیا اور تحریک جدید کی اہمیت اور وعدوں کی وصولی کی طرف توجہ دلائی۔علمی ریلی مجلس مقامی ربوه مجلس انصار اللہ مقامی کے تحت ۲۲ تا ۲۷ ستمبر ۲۰۰۱ء مقامی علمی ریلی منعقد ہوئی جس میں تلاوت قرآن کریم ، حفظ قرآن ، نظم، تقریر، مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود ، فی البدیہہ تقریر اور دینی معلومات کے مقابلہ جات کروائے گئے۔محدود شوری مجلس انصار اللہ پاکستان کی محدود شوری مؤرخہ ۴ / نومبر ۲۰۰۱ ء بروز اتوار صبح ایوان محمود میں منعقد ہوئی جس میں ناظمین اضلاع و علاقہ اور زعماء اعلیٰ کے علاوہ بیس سے زائد تجنید والی مجالس اور کچھ دوسری مجالس کے زعماء کو مدعو کیا گیا تھا۔مرکزی نمائندگان سمیت کل ۲۹۰ نمائندگان شریک ہوئے۔سفارشات و فیصلہ جات شوری کے لئے مجلس شوری کا باب ملا حظہ فرمائیے۔