تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 80
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۸۰ حالات زندگی: آپ مورخه ۱ را کتوبر ۱۹۱۰ء کو شجاع آباد ضلع ملتان میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد گرامی حضرت شیخ محمد دین صاحب تھے۔مشرقی افریقہ میں خدمات : ۱۹۳۱ء میں جب کہ آپ کی عمر اکیس سال تھی ، مولوی فاضل کرنے کے بعد خدمات سلسلہ کے میدان میں قدم رکھا اور ا کا سی سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد ریٹائر منٹ حاصل کی۔ابتداء میں چند سال ہندوستان میں خدمت سلسلہ کی توفیق پانے کے بعد سید نا حضرت فضل عمر کی مردم شناس نظر نے آپ کو مشرقی افریقہ کے لئے منتخب فرمایا۔آپ ۱۱ نومبر ۱۹۳۴ء کو قادیان سے روانہ ہوکر ۲۷ /نومبر کو نیروبی پہنچے اور ۲۸ سال تک ارض بلال میں خدمات سلسلہ کی توفیق وسعادت پائی۔آزادی سے قبل آپ چار ممالک کے مشن انچارج تھے۔۶۲ ۱۹۶۳ء کے عرصہ میں جب کینیا اور یوگنڈا آزاد ہوئے اور ٹانگانیکا اور زنجبار تنزانیہ کی شکل میں دنیا کے نقشہ پر ابھرے تو یکم مئی ۱۹۶۱ء سے ان ممالک میں جماعتی نظام کو علیحدہ علیحدہ کر دیا گیا اور مکرم شیخ صاحب صرف کینیا کے امیر و مربی انچارج مقرر ہوئے اور پھر ۳۰ اپریل ۱۹۶۲ء تک یہ خدمات سرانجام دینے کے بعد واپس پاکستان تشریف لائے۔اس دور میں مشرقی افریقہ میں امریکی پادری ڈاکٹر بلی گراہم (Billy Graham) کو آپ کی طرف سے دیئے گئے دعا کے چیلنج اور پادری صاحب کا فرار افریقہ کے اخبارات کی شہ سرخیوں کا عنوان بنتے رہے۔مکرم شیخ عمری عبیدی صاحب (سابق وزیر انصاف تنزانیہ ) نومبر ۱۹۳۶ء کو مکرم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب کے ذریعہ ہی بیعت کر کے سلسلہ حقہ میں شامل ہوئے تھے۔مشرقی افریقہ میں مکرم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب کو ایک خاص خدمت اس رنگ میں بجالانے کی توفیق ملی کہ تنزانیہ کے دو شہروں ٹیو را اور دار السلام میں، یوگنڈا کے شہروں حجہ اور کمپالا میں اور کینیا کے شہروں نیروبی ، ممباسہ اور کیسومو(Kisumu) میں مشن ہاؤسز اور بیوت الذکر آپ کے ذریعہ تعمیر کے مراحل سے گزر کر پایہ تکمیل کو پہنچیں۔علاوہ ازیں اپریل ۱۹۳۸ء میں نیروبی میں پہلی مجلس خدام الاحمدیہ کا قیام بھی آپ ہی کے ذریعہ عمل میں آیا تھا۔سواحیلی ترجمہ قرآن: ایک عظیم سعادت جو مکرم شیخ صاحب کے حصہ میں آئی وہ قرآن کریم کے سواحیلی ترجمہ کی اشاعت ہے۔سواحیلی زبان مشرقی افریقہ کے بیشتر حصہ میں بولی اور سمجھی جاتی تھی۔ترجمہ کے کام کا آغاز حضرت فضل عمر کے ارشاد پر نومبر ۱۹۳۹ء میں رمضان کے بابرکت مہینے سے ہوا جو مارچ ۱۹۵۳ء میں پایہ تکمیل کو پہنچا نظر ثانی اور دیگر متعلقہ امور مکمل ہونے پر ۱۳ مئی ۱۹۵۳ء کو یہ ترجمہ قرآن کریم