تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 957
۹۵۷ دوسرے روز کا آغا ز نماز تہجد و فجر سے ہوا۔مکرم مولانا عطاء المجیب صاحب راشد نے درس قرآن کریم ، مکرم مرزا محمود احمد صاحب نے درس حدیث اور مکرم چوہدری محمد عیسی صاحب نے ملفوظات کا درس دیا۔اس روز کا پہلا اجلاس مکرم چوہدری ہدایت اللہ بنگوی صاحب زعیم اعلیٰ کی صدارت میں ہوا۔مکرم ڈاکٹر سعید احمد خان صاحب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق سابقہ آسمانی صحف کی پیشگوئیاں“، مکرم مبارک احمد صاحب ساقی مربی سلسلہ نے ”دعوت الی اللہ اور مکرم بشیر احمد صاحب آرچرڈ مربی سلسلہ نے اخلاقی اور روحانی اقدار کے موضوعات پر تقاریر کیں۔چائے کے وقفے کے بعد دوسرا اجلاس مکرم انور احمد صاحب کا اہلوں نیشنل پریذیڈنٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔مکرم نسیم احمد صاحب باجوہ مربی سلسلہ نے داعی الی اللہ “ کے عنوان پر تقریر کی۔اسی ہفتہ یارکشائر سے ایک انگریز خاندان نے بیعت کی تھی۔اس موقع پر مکرم صدر اجلاس نے MR۔CARL NEWMAN اور ان کی بیوی کا تعارف کروایا۔یہ خاندان عرصہ چار سال سے مکرم ڈاکٹر حامد اللہ خاں صاحب سے رابطہ کیسے ہوئے تھا۔اس کے بعد گھانا کے ایک مخلص اور قابل احمدی دوست مکرم اسماعیل آڈو صاحب نے انسانی پیدائش کا مقصد“ پر تقریر کی۔مکرم مجید احمد صاحب سیالکوٹی مربی سلسلہ نے " حضرت منشی اروڑے خاں صاحب کے حالات زندگی اور سیرت پر خطاب کیا۔کھانے کے وقفہ کے بعد تیسرا اجلاس مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب مشنری انچارج و نائب صدر مجلس انصار اللہ کی صدارت میں شروع ہوا۔مکرم آفتاب احمد خاں صاحب نے حسن معاملات“ کے موضوع پر خطاب فرمایا۔صدرا جلاس نے اپنی تقریر میں حضور کے پروگرام دعوت الی اللہ کی وضاحت کی اور اپنے محبوب امام کی آواز پر لبیک کہنے کی تلقین کی۔خطاب حضور انور نمازظہر وعصر کی ادائیگی کے بعد سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی نے پر معارف خطاب فرمایا۔ابتداء میں حضور نے یورپین سنٹر کے حصول پر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ہمسایوں نے ہم سے بڑا اچھا سلوک کیا ہے۔حضور نے فرمایا کہ انصار اللہ کو میرا پہلا پیغام یہ ہے کہ نیکیوں میں ہمیشہ آگے بڑھنے کی کوشش کرو اور اس سمح نظر کو ہمیشہ سامنے رکھو۔اپنے ہمسایوں کو بتاؤ کہ احمد بیت کیا ہے؟ ہم نشاۃ ثانیہ کے دعویدار ہیں تو ہم نے اپنے عمل سے اسے ثابت بھی کرنا ہے اور اپنے دعوی کو مسلسل قربانیوں سے سچ ثابت کرنا ہے۔حضور نے اسلام آباد ٹلفورڈ (یورپین سنٹر) کا پس منظر بیان کیا اور اس کی خرید کے سلسلہ میں بڑے دلچسپ واقعات سنائے نیز اس ضمن میں جماعت کے مردوزن نے جو مالی قربانیاں کی ہیں ، ان کی کسی قدر تفصیل سے آگاہ کیا اور فرمایا کہ جن خاندانوں نے قربانیاں کیں، ان کے بعد آنے والوں کو خدا نے بہت