تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 956 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 956

کشتی کے حقیقی سوار بن جائیں۔آمین اللھم آمین والسلام چھٹا سالانہ اجتماع خاکسار مرزا طاہر احمد (خلیفہ اسیح الرابع ) ، (۱۸) ۲۰ - ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۴ء کو مجالس انصار اللہ انگلستان کا چھٹا سالانہ اجتماع اسلام آباد (ٹلفورڈ ) میں منعقد ہوا۔یہ اجتماع کئی لحاظ سے اہم خصوصیات کا حامل تھا۔پہلی نمایاں اور بابرکت خصوصیت یہ ہے کہ سید نا حضرت خلیفة اصیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مقدس وجود اور خطاب سے اس اجتماع کو شرف بخشا۔دوسری یادگار خصوصیت یہ ہے کہ جماعت احمدیہ انگلستان کو حضور کی دعاؤں اور رہنمائی سے انگلستان میں اس سال ایک نہایت خوبصورت اور وسیع قطعہ زمین یورپین سنٹر کے قیام کے لیے میسر آیا تھا اور جسے اسلام آباد کا مبارک نام حضور نے عطا فرمایا تھا۔مجلس انصار اللہ کو اپنا یہ اجتماع اسی تاریخی مقام پر منعقد کرنے کی سعادت ملی اور اس اجتماع ہی سے اسلام آباد (ٹلفورڈ ) کا افتتاح ہوا۔افتتاحی اجلاس ۲۰اکتوبر کو اڑھائی بجے مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس مرکز یہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔تلاوت قرآن کریم کے بعد انصار نے عہد دہرایا۔صدر محترم نے اپنے افتتاحی خطاب میں فرمایا کہ اسلام آباد میں انصار اللہ کا اجتماع منعقد کرنے پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔یہ اجتماع ایک یادگار حیثیت کا حامل ہے۔انصار اس اجتماع کے مقصد کو سمجھتے ہوئے اپنے علم کو بڑھائیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنی آئندہ نسلوں کی تربیت کی طرف بھی توجہ کریں تا کہ وہ صحیح رنگ میں صاحب ایمان بن سکیں۔آپ نے کتب 66 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مطالعہ کی تلقین بھی کی۔افتتاحی خطاب کے بعد مکرم سعید احمد صاحب انور صدر جماعت احمدیہ بریڈ فورڈ نے ذکر حبیب کے موضوع پر، مکرم مولوی عبد الکریم صاحب شر ما سابق مربی مشرقی افریقہ نے ”سیرت حضرت بلال کے عنوان پر اور مکرم انور احمد صاحب کا ہلوں نیشنل پریذیڈنٹ نے خلافت کے سایہ میں“ کے تحت تقاریر کیں۔اس کے بعد کھیلوں کا وقفہ ہوا۔سید نا حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی اقتداء میں نماز مغرب ادا کی گئی۔نماز کے بعد حضور اقدس مجلس عرفان میں رونق افروز ہوئے اور احباب کے سوالوں کے جواب دئیے۔نماز عشاء اور کھانے کے بعد فی البدیہ تقریری مقابلہ اور بیت بازی ہوئی۔