تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 918
۹۱۸ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔آخر میں عہدیداران کا اجلاس ہوا۔جس میں حاضری دس تھی۔سالانہ اجتماع مظفر آباد آزاد کشمیر ۳ اکتوبر ۱۹۹۶ء کو تلاوت اور نظم کے ساتھ امیر صاحب ضلع کی صدارت میں اجلاس شروع ہوا۔افتتاحی خطاب مکرم امیر صاحب ضلع فرمایا۔اس کے بعد تین تقاریر ہوئیں۔آخر میں مکرم اقبال احمد صاحب نجم نمائندہ مرکز نے تقریر کی۔نیز خطبہ جمعہ میں دعوت الی اللہ کی اہمیت اور ضرورت واضح کی۔آخری اجلاس میں تلاوت و نظم کے بعد مکرم اقبال احمد صاحب نے اپنے خطاب میں تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔حاضری انصار دس، خدام دس، اطفال آٹھ ، لجنات بارہ ، ناصرات چھ۔سالانہ اجتماع بہاولنگر سالانہ اجتماع بہاولنگر ۳ اکتوبر ۱۹۹۶ء کوچک ۱۶۸ مراد میں بعد نماز مغرب وعشاء زیر صدارت صدر محترم مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب اجلاس عام ہوا۔تلاوت وعہد کے بعد صدر محترم نے دعا کرائی۔اور اپنے خطاب میں فرمایا کہ اجتماعات کے موقعہ پر بہترین نمونہ قائم کرنا چاہیے۔باتوں کو غور سے سننا چاہیے اور گھروں میں جا کر بیان کرنا چاہیے۔نیز فرمایا کہ ہماری دو اہم ذمہ داریاں ہیں۔اندرون جماعت تعلیم و تربیت اور بیرون جماعت دعوت الی اللہ۔ان کی طرف توجہ دیں اور خلیفہ وقت کے ساتھ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا کا تعلق قائم کرتے ہوئے حضور کی ہر آواز پر خود بھی اور اپنے اہل و عیال کو بھی توجہ سے سننے اور سنانے کی عادت ڈالیں۔معاشرے کے برے اثرات سے بچنے کا یہی ایک ذریعہ ہے۔کھانے کے وقفہ کے بعد نو بجے شب مذاکرہ شروع ہوا۔صدر محترم اور مکرم نصیر احمد صاحب انجم نے سوالات کے جواب دیئے۔احمدی احباب کی حاضری چھہتر تھی جب کہ مہمان آٹھ تھے۔۴ اکتوبر کو نماز تہجد و فجر با جماعت ادا کی گئی۔اس کے بعد قرآن مجید، حدیث اور ملفوظات کا درس ہوا۔ناشتہ کے بعد صدر محترم نے شعبہ جات کا جائزہ لے کر تفصیلی ہدایات دیں جس میں بالخصوص تنظیم کی مضبوطی کے لئے جوش اور حکمت کے ساتھ قدم آگے بڑھانے کی تلقین کی۔شعبہ عمومی کے بارہ میں مکرم محمد اسلم صاحب منگلا قائد عمومی نے ہدایات دیں۔ا بجے قبل دو پہر اختتامی اجلاس زیر صدارت مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب شروع ہوا۔تلاوت نظم کے بعد مکرم نصیر احمد صاحب انجم نے ”دعوت الی اللہ ، مقامی مربی صاحب نے اسلامی اصول کی فلاسفی“ کا پس منظر اور مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا نے تربیت اولاد کے موضوعات پر تقاریر کیں۔اس کے بعد مکرم رانا محمد خان صاحب امیر ضلع نے برکات خلافت کے موضوع پر خطاب فرمایا۔آخر میں صدر محترم نے اپنے خطاب میں اصلاح نفس کے تین ذرائع بیان کئے۔دعا ، تدبیر اور كُونُوا مَعَ الصادقین یعنی پاک باز اور