تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 911 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 911

۹۱۱ نے افریقہ میں دوران قیام پیش آنے والے ایمان افروز واقعات بیان کئے۔مکرم مرزا نصیر احمد صاحب نے سیرت حضرت مسیح موعود ، مکرم امیر صاحب ضلع نے تربیت اولاد اور مکرم انعام الرحمن صاحب نے قیام نماز کی طرف توجہ دلائی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے انصار کو بحیثیت سربراہ خاندان اپنے اہل وعیال کی تربیت کی طرف اور پھر خطبہ جمعہ میں تحریک جدید کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر مالی قربانیوں میں قدم آگے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔اسی طرح ایم ٹی اے سے کما حقہ فائدہ اُٹھانے اور زیر دعوت دوستوں کو اس میں شامل کرنے کی تحریک کی۔حاضری ایک سو تھی۔تربیتی اجلاس کو ٹلی شہر گوئی سے واپسی پر ے امئی کو نماز مغرب کے بعد مجلس کو ٹلی کا تربیتی اجلاس ہوا۔مرکزی نمائندوں نے احباب کو دعوت الی اللہ اور تحریک جدید کی مالی قربانیوں میں قدم آگے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری چالیس تھی۔سالانہ اجتماع لاہور شہر ۷ امئی ۱۹۹۶ء کو پہلے اجلاس میں تلاوت و عہد اور نظم کے بعد مکرم مربی صاحب ضلع اور مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے سیرت آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے موضوع پر تقاریر کیں۔اجلاس دوم میں مکرم پر و فیسر میاں محمد افضل صاحب نے اسلامی اصول کی فلاسفی کا تعارف پیش کیا۔اختتامی اجلاس میں تقسیم انعامات کے بعد صدر محترم نے تربیتی امور ، دعوت الی اللہ، تحریک جدید کے مالی جہاد اور ایثار کی طرف توجہ دلائی اور اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود کی کتب کے اقتباسات پڑھ کر سنائے۔مجموعی حاضری دو ہزار تھی۔بعد کو اجلاس عہد یداران ہوا۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس نے تمام شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں بالخصوص تربیت ، دعوت الی اللہ اور میڈیکل کیمپ لگانے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری عہدایداران پچاس تھی۔سالانہ اجتماع ضلع قصور جوڑا میں ۳۰ مئی ۱۹۹۶ء کونماز مغرب و عشاء کے بعد ضلع قصور کا اجتماع شروع ہوا۔مکرم مولوی سلطان محمود صاحب انور نے افتتاحی خطاب میں تربیتی امور اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی اور مجلس سوال و جواب میں جوابات دیئے۔اگلے روز نماز تہجد و فجر با جماعت کی ادائیگی کے بعد مکرم مولوی عبد السلام صاحب طاہر نے درس قرآن مجید دیا۔صبح آٹھ بجے مکرم امیر صاحب ضلع قصور کی صدارت میں دوسرا اجلاس شروع ہوا۔تلاوت کے بعد دو مقامی مریبان کرام نے تقاریر کیں۔گیارہ بجے تیسرا اجلاس ہوا جس میں تقسیم انعامات کے بعد مکرم مولوی